گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
عرض مرتب انتظارکی طویل گھڑیاں بالآخر اختتام کو پہنچیں اور گلدستئہ سنت کی دوسری جلد اللہ کے فضل واحسان سے آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ مادہ پرستی، حرص وہوس، قحط الرجال کے اس پر فتن دور میں جہاں دلوں کی بستیاں اُجڑچکی ہیں، یوں لگتا ہے کہ دلوں کی جگہ پتھر پڑے ہوئے ہیں۔ قدم قدم پر گناہوں کی دعوت مل رہی ہے۔ تو خزاں زدہ اس بستی میں اُجالے کی صورت نبی محمدﷺ کے مبارک طریقے، مبارک سنتیں ہیں جنہیں زندہ کرکے ان بستیوں کی روشنیاں اور نورانیت واپس لائی جاسکتی ہے۔ یہ مبارک طریقے وہی ہیں جنہیں رب کا کلام ’’بہترین طرز حیات‘‘ قرار دیتاہے۔ اور بلاشبہ یہی طرز حیات مردہ دلوں میں سنت کی نئی روح اور اس کی محبت پھونک دیتا ہے۔ جس کی برکات سے دل سنت نبوی کی محبتوں اور نورانیت سے مالا مال ہوجاتے ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ ہمارے شیخ حضرت حافظ محمد ابراہیم صاحب کو بھی جزائے خیر مرحمت فرمائیں جنہوں نے نبوت کے خزانے میں سے موتی جمع فرما کر ہمارے سامنے رکھے۔ ہماری بھی ذمہ داری ہے کہ اب ان موتیوں کو مالا بنا کر امت کو پیش کردی جائے اور ایسے اکابر، بزرگوں کی اللہ ہمیں قدر بھی نصیب فرمائیں جو امت کی خاطر رات مصلّوں پر کھڑے ہوکر، رب کائنات کے سامنے ہاتھ اُٹھاکر امت کی ہدایت ونجات کا سوال کررہے ہوتے ہیں۔ اور ایسے بزرگ تیزی سے رخصت ہوتے جارہے ہیں اورجن کا سایہ ہمارے سروں پر ہے ان سے فائدہ اُٹھالیجیے۔ انہیں ہمارے اموال کی ضرورت نہیں