گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
سے بیان نہ کیا جائے معلق رہتا ہے اور جب آپ کسی عام دوست سے بیان کردیتے ہیں اور وہ تعبیر دے دیں چاہے غلط ہی کیوں نہ ہو تو وہ خواب اس کی تعبیر کے موافق واقع ہوجاتا ہے۔ اسی لیے علماء نے فرمایا کہ اپنے مخلص دوست کے علاوہ کسی سے بیان نہ کرو۔ اگر تمہارے ساتھ کوئی حسد، بغض رکھتا ہے تو ویسے آدمی کو خواب بیان نہ کرو کیونکہ وہ بُرا مطلب نکالے گا اور خواب کی تعبیر نافذ ہوجائے گی اور تمہارے ساتھ نقصان والا معاملہ ہوجائے گا۔ اگر کسی خیرخواہ سے بیان کرو گےتو وہ اچھی تعبیر دے گا اور تمہارے ساتھ معاملہ آسان ہوجائے گا۔اچھے خواب کے آداب : جب اچھا خواب دیکھے تو اللہ کا شکر ادا کرے اور الحمدللہ پڑھے۔ اس کو بیان کرے۔ اُس کی تعبیر کسی نیک اور خیرخواہ دوست سے نکلوائے یا لے۔ نبیﷺ نے امی عائشہk سے فرمایا کہ جب تم تعبیر دیا کرو تو اچھی تعبیر دیا کرو، خواب کی تعبیر اس کے دینے والے کے موافق واقع ہوجاتی ہے۔ (فتح الباری جلد12صفحہ 432) تو خواب کی تعبیر انسان کوشش کرکے اچھی سی اچھی دیا کرے۔عجیب خواب بہترین تعبیر : ایک دفعہ ایک خاتون نے خواب دیکھا کہ اُس کے ساتھ ہر قسم کے لوگ جانور، چرند، پرند اور درندے محبت کا عمل کررہے ہیں تو وہ بہت پریشان ہوئی کہ یہ کیا معاملہ ہوا کہ انسان بھی اور جانور بھی۔ وہ شرم وحیا کا زمانہ تھا۔ اُس نے اپنی کنیز کو بلا کر کہا: ابن سیرین سے جا کر اس کی تعبیر پتہ کرکے آؤ۔ کنیز گئی اور خواب سنایا تو انہوں نے کہا کہ یہ تمہارا