گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
رنگ کی ٹوپی پہنتے تھے۔ اور حضرت رکانہhفرماتے ہیں کہ آپﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ہمارے اور مشرکین کے درمیان ٹوپی پر عمامہ کا فرق ہے۔ (ترمذی، ابو داؤد مشکوٰۃ صفحہ347) اُس زمانہ میں مشرکین بھی عمامہ باندھتے تھے، پگڑی باندھتے تھے، لیکن وہ ڈائریکٹ سر کے اوپر باندھ لیتے تھے اور ٹوپی نہیں ہوتی تھی اس لیے نبیd نے فرمایا کہ ہمارا اور یہودیوں کا اور مشرکین کا فرق یہ ہے کہ ہم پہلے ٹوپی پہنتے ہیںاور اس ٹوپی کے اوپر عمامہ باندھتے ہیں، اور وہ بغیر ٹوپی کے عمامہ باندھتے ہیں۔سفید ٹوپی : حضرت فرقدhفرماتے ہیں کہ میں نے نبیd کے ساتھ کھانا کھایا اور آپﷺ کے سر مبارک کے اوپر سفید ٹوپی تھی۔ (ابن سکن ، سیرت جلد7 صفحہ447) یعنی کبھی آپﷺ نے ایسا بھی کیا ہے کہ عمامہ نہ باندھا لیکن ٹوپی ضرور رہی، لیکن ایسا نہ ہو کہ ننگے سرچلا جائے، اس کو منع کیا گیا۔ حضرت عبداللہ بن عمرh سے روایت ہے کہ نبیﷺ سفید گول ٹوپی پہنا کرتے