گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
ابھی وہ کام کرنا ہے، ابھی وہ Apointment، وہ وعدہ، یہ دینا، وہ لینا، یہ کام، یہ وصیت کرنی، کتنی باتیں ہمیںیاد آجائیں گی۔ کوئی کہے: جناب! ایک ہفتے کے لیے فوراً چلو تو بھی بھئی! کتنے لوگ ہوں گے کہ میں ایک ہفتے کے لیے بھی نہیں جاسکتا مجھے اتنے کام سمیٹنے ہیں ذرا مجھے مہلت دو، موقع دو کہ میں اپنے کاموں کو سمیٹ لوں۔ کسی ڈگر پر لے آؤں، کسی رخ پر لے آؤں۔ کسی کو سمجھا دوں، بتادوں، کچھ لکھ دوں، کچھ سمجھادوں۔ پھر تمہارے ساتھ چلوں گا۔ میرے بھائیو! اسی کے اوپر سمجھ لیںکہ موت کا فرشتہ جب آئے گا تو وہ وقت نہیں دے گا فوراً لے جائے گا۔ اور ہم کون سے ایسے کام کررہے ہیںجو ہمیں موقع دیا جائے ہمیں اپنے کاموں میں غور کرنا ہے اور اللہ سے ملاقات کے لیے ہر وقت راضی رہنا ہے۔ماہِ شعبان کی فضیلت : اس کے علاوہ شعبان کا مہینہ چل رہا ہے۔ اس کے بارے میں چند باتیں عرض کی جاتی ہیں۔ ماہِ شعبان میں جو 15شعبان کی رات ہے اس رات جتنی کوشش کرکے ہمت کرکے، آسانی سے ہو اللہ کی عبادت کریں۔ اللہ سے مانگ لیں۔ اللہ کے آگے رولیں، رزق کے فیصلے کروالیں، زندگی کے فیصلے کروالیں، اللہ تعالیٰ سے خوب گڑگڑا کر مانگیں۔ اللہ اپنی رحمتوں میں شامل فرمالیں گے۔ یہ وہ مبارک رات ہے جس میں اللہ رب العزت بہت سارے لوگوں کی مغفرت فرماتے ہیں۔ ایک قبیلہ ہے بنو کلب نامی، اس کی بکریاں بے شمار تھیں۔ جب نکلتی تھیں دو پہاڑوں کو بھردیا کرتی تھیں۔ ان بکریوں کے جسم میں جتنے بال تھے اتنے بالوںکے برابر اللہ رب العزت اپنے بندوں کی مغفرت فرماتے