گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
ہوتی چلی جاتی ہے۔ اور حضرت پیر ذوالفقار صاحب مدظلہ العالی فرماتے ہیں۔ ’’سنتوں کو زندہ کرنے سے فرائض کو زندہ کرنے کی توفیق مل جاتی ہے‘‘۔ اور یہی بات گل دستئہ سنت جلد اول کے بعد کارگزاریوں کی صورت میں سامنے آتی ہے۔ اور کافی سارے حضرات نے (جن میں علماءِ کرام بھی شامل ہیں) سنت کی افادیت کو سامنے رکھتے ہوئے باقاعدہ اس کی تعلیم شروع کروادی ہے۔ اور الحمدللہ جو فرضوں سے غافل تھے وہ سنتوں کی طرف کھچے چلے آرہے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم دنیا میں رہتے ہوئے سب سے بہترین طرزِ حیات اپنائیں اور وہ نبیﷺ کا ہے۔ اس طرزِ حیات کو سیکھنا کتنی بڑی عبادت ہے کہ ابن عباسh فرمارہے ہیں: ایک دن علم کی تلاش کرنا سیکھنا، تین ماہ کے نفلی روزے رکھنے سے زیادہ بہتر ہے۔ اور گھڑی (لمحہ) دین سیکھنے میں لگانا، پوری رات نوافل میں کھڑے رہنے سے بہتر ہے۔ (الدیلمی فی مسند الفردوس عن ابن عباسh) اور علم دین سیکھنے سکھانے والی محافل کو جنت کے باغات کہا گیا ہے۔ (الطبرانی) آئیے ان سنت طریقوں کو پوری طرح سے اپنی زندگیوں میں لائیں، عمل کریں آگے پہنچائیں، گھروں میں مذاکرے کریں۔ ان شاء اللہ دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت بھی سنور جائے گی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ تمام ساتھیوں کی محنت وکاوش کو قبول فرمائیں۔ مزید ہمت واستقامت کے ساتھ اس مبارک سلسلہ کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ ان سب کو سنت کا نور عطا فرمائیں۔ اور قیامت کے دن حضور کی شفاعت نصیب فرمائیں۔ دعا گو ودعا جو حافظ محمد ابراہیم نقشبندی مجددی مہتم جامعہ رقیہ للبنات ٹاؤن شپ لاہور