گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
اور تقویٰ کا لباس ہے۔اللہ کی رضاوناراضگی جاننے کا آسان طریقہ: کل مجھے کسی کا فون آیا تو وہ کہنے لگے کہ اللہ مجھ سے دور ہوگئے ہیں۔ پہلے ذکر میں مزہ آتا تھا، اب اللہ کو یاد کرنے میں مزہ نہیں آتا اور اب بیماریاں بھی ہوگئی ہیں۔ یعنی لوگ ادھر اُدھر کی باتوں کو اللہ کے قرب اور دوری کا ذریعہ سمجھتے ہیں، مگر اس عاجز کے نزدیک جو اس نے اپنے بڑوں سے سیکھا ہے، وہ یہ ہے کہ اللہ رب العزت کی رضا کی سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ اس کی زندگی کتنی سنت کے مطابق ہے۔ اگر ہماری زندگی سنت کے مطابق گزرہی ہے تو اللہ راضی ہیں اور اگر ہماری زندگی سنت کے خلاف گزررہی ہے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ ناراض ہیں۔ کیونکہ حضورِ پاکﷺ کی اتباع کی توفیق اللہ اسی کو دیں گے جس سے اللہ راضی ہوں۔نبیﷺکا ایک معجزہ: ایک گدھے کی بات یاد آگئی کہ نبیd کے پاس دوگدھے تھے۔ان میں سے ایک کا نام یعفور تھا۔ اس گدھے کا قصہ بھی بہت عجیب ہے کہ جب آقاﷺ خیبر تشریف لے گئے اور مال غنیمت تقسیم کرنے لگے تو گھوڑے، گدھے اور اس طرح کی دوسری چیزوں کو بھی تقسیم فرما رہے تھے، کہ ایک گدھا از خود آگے بڑھا اور آقاﷺ کے پاس آکر کہنے لگا: یارسول اللہﷺ! آپ آخری رسولﷺ ہیں اور میں اپنی نسل کا آخری گدھا ہوں۔ اور میری اوپر والی نسلوں پر انبیائِ کرام fنے سواری کی ہے۔ آپﷺ کی بڑی مہربانی ہوگی اگر آپﷺ مجھے اپنے لیے قبول فرما لیں۔ اس گدھے کی بات پر