گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
، تو گمراہ ہوجاؤ گے۔ (مجمع الزوائد جلد1صفحہ 178)اسلام دو چیزوں کا نام ہے : (1) احکام خداوندی (2) نبیdکی اتباع جو آدمی ان میں سے کسی ایک کو چھوڑ دے گا، تو وہ تباہ و برباد ہوجائے گا۔ (شمائل کبریٰ جلد1صفحہ 214)جنتی انسان : ایک حدیث میں آتا ہے کہ آقاﷺ نے فرمایا کہ جس نے حلال کھایا اور سنتوں پر عمل کیا اور لوگوں کو اپنی تکلیف اور اذیت سے محفوظ رکھا، تو وہ شخص جنت میں داخل ہوگا۔ (ترغیب جلد1صفحہ 81) اس حدیث میں نبیd نے تین باتیں ارشاد فرمائیں۔ (1) رزقِ حلال یعنی حلال تحقیق کرکے کھانا ہے۔ (2) سنتوں پر کوشش کرکے عمل کرنا ہے۔ (3) لوگوں کو اپنی تکلیف اور اذیت سے بچانا ہے۔ خوب خوب سمجھنے کی بات: یہ نہیں فرمایا کہ لوگ تمہیں تکلیف دیں، تو تم صبر کرو۔ بلکہ فرمایا: تَکُفَّ شَرَّکَ عَنِ النَّاسِ ’’تم لوگوں کو اپنے شر سے بچاؤ‘‘۔