گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
اس لیے ایک روایت میں آتا ہے کہ حضور نبی کریمﷺ بھی کبھی بغیر روٹی کے صرف گوشت کھالیا کرتے تھے۔گوشت کو محفوظ کرکے رکھنا : ایک صحابیh فرماتے ہیں کہ ہم لوگ نبیu کے ساتھ سفر کی حالت میں تھے۔ ہم نے نبیu کے لئے ایک بکری ذبح کی تو آپﷺ نے اس کو ٹھیک کرنے کا حکم دیا، یعنی فرمایا کہ اس کو نمک لگا کر سکھا کر رکھ لو۔ چنانچہ ہم نے اس گوشت کو نمک اور مصالحہ وغیرہ لگا کر رکھا اور مدینہ منورہ پہنچنے تک اس کو کھاتے رہے۔ (سنن اربعہ،مواہب جلد4صفحہ331) گوشت کو اگر لمبے ٹکڑے کرکے اس میں نمک وغیرہ لگا کر سکھا لیا جائے، تو ایسا سوکھا ہوا گوشت کئی کئی ہفتے کھایا جاسکتاہے۔ یہ توکل اور زہد کے منافی نہیں ہے اور اس میں فریج کی بھی ضرورت نہیں رہتی۔ نبیu نے قربانی کے گوشت کو بھی کئی کئی دن استعمال کیا ہے۔ (عینی جلد21صفحہ65) بلکہ پندرہ دن تک ایک ایک مہینہ تک قربانی کے گوشت کو سنبھال کر رکھا۔ اوربخاری شریف میں امام بخاریm نے باب القدید کے نام سے اس امر کے مسنون ہونے کی طرف اشارہ کیا ہے۔ (بخاری، باب القدید)شوربہ دار گوشت : حضرت انسhفرماتے ہیں کہ ایک درزی نے آپﷺ کی کھانے کی دعوت کی۔ میں نبیu کے ساتھ کھانے پر گیا وہاں جو کی روٹی تھی اور گوشت کا شوربہ تھا جس کے اندر لوکی یعنی گھیا پڑا ہوا تھا۔ جب کھانا شروع ہوا تو میں نے دیکھا کہ آپﷺ برتن کے چاروں طرف سے لوکی یعنی گھیے کو تلاش کررہے تھے۔ حضرت انسh فرماتے ہیں کہ اس دن سے مجھے بھی