گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
گوشت میں آپﷺ کی پسند : اب گوشت کے اندر کونسا گوشت آپﷺ کو پسند تھا۔ نبیu کو دستی کا گوشت پسند تھا۔ (شمائل ترمذی، جلد2صفحہ 12) ایک روایت میں ہے کہ نبیu کی خدمت میں گوشت لایا گیا، دست یعنی دستی آپﷺ کے سامنے رکھی گئی، یہ آپﷺ کو بہت پسند تھی تو آپ اس کو اپنے دانت مبارک سے نوچ کر کھانے لگے۔ (بخاری، صفحہ 814،ابن ماجہ، جلد2صفحہ 241) اور ایک روایت میں ہے کہ نبیu کو ہڈی دار گوشت میں دست کاگوشت بہت مرغوب تھا یعنی بکری کی دستی۔ (ابو داؤد، صفحہ530) نبیu کے بارے میں امی عائشہr فرماتی ہیں کہ نبیu کو دستی بہت مرغوب تھی، لیکن آپ کے یہاں روزانہ گوشت نہیں ہوتا تھا۔ آپﷺ دستی کو پسند فرماتے تھے۔ کیونکہ دستی کا گوشت جلدی پک جاتا ہے۔ (شمائل ترمذی، صفحہ12) اہم نکتہ: ام المؤمنینk بتارہی ہیں کہ نبیd دستی کے گوشت کو کیوں پسند فرماتے تھے؟ کیوں کہ جلدی پک جاتا ہے۔ اس بات میں بھی ہمارے لی ایک (Massege)ہے کہ ہم کھانا وہ پکائیں جو جلدی پک جایا کرے۔ ایساکھانا کہ جس میں گھنٹوں تیاری میں لگ گئے تو دین کا کام بندہ کب کرے گا؟ اس لیے ہم بھی یہ کوشش کریں کہ اپنے یہاں ایسا کھانا تیار کریںجس میں وقت زیادہ نہ لگےتاکہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لیے زیادہ وقت مل سکے۔