گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
سیاہ خضاب کے بارے میں آتا ہے کہ سب سے پہلے اس کو فرعون نے لگایا تھا۔ (کنزالعمال جلد6صفحہ379) یعنی اس کی نسبت فرعون کے ساتھ ہے۔ تو ہم اگر Colour لگانا چاہیں اپنے بالوں میں بڑھاپے کی وجہ سے، بیوی کی محبت کی وجہ سے تو Black Colur کالا رنگ قطعاً استعمال نہ کریں اس سے بچنے کی کوشش کریں۔مسلم اور کافر کا خضاب : ایک روایت میں ہے کہ مومن کا خضاب زرد رنگ کا ہوتا ہے، مسلمان کا سرخ ہوتا ہے اور کافر کا کالا ہوتا ہے۔ (مجمع الزوائد جلد5) عورتوں کا خضاب لگانا: عورتوں کے خضاب کے متعلق جان لیجیے کہ عورتوں کا خضاب مہندی ہے۔ امی عائشہk فرماتی ہیں کہ ایک عورت نے پردےکے پیچھے سے خط دینے کے لیے آپd کو ہاتھ بڑھایا تو یہاں پر نکتہ سمجھنے والا ہے کہ پردے کے پیچھے سے کوئی چیز پکڑائی کیونکہ سامنے نبیd بھی موجود تھے تو نبیd کو کوئی چیز دینی ہوتی تھی تو پردے کے پیچھے سے دیتے تھے۔ قرآن پاک میں آتا ہے: فَسْـَٔلُوْهُنَّ۠ مِنْ وَّرَآءِ حِجَابٍ١ؕ (الاحزاب:53) ’’کوئی چیز لینی یا دینی ہو تو پردے کے پیچھے سے دیں‘‘۔ اس سے معلوم ہوا کہ اگر نامحرم کو بضرورت شدیدہ کوئی چیز دینی ہے یا ان سے کچھ لینا ہے پردے کے پیچھے سے لینا دینا سنت عمل ہے۔ سامنے نہ آنا چاہیے جس کے مفاسد بھی بہت ہیں۔ حدیث مبارک میں آتا ہے کہ ایک عورت نے پردے کے پیچھے سے