گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
نے کیا پہنا ہوا ہے اور آئندہ میں نے کیا پہننا ہے، کیا بنوانا ہے، کیا سلوانا ہے؟ جس کو ان سب چیزوں کی پرواہ نہ ہو تو نبیd نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ایسے بندے سے محبت کرتے ہیں۔ اب ذرا عورتیں غور کرلیں کہ اس بارے میں ہمارا آج کل کیا عمل ہے؟انبیاء کی عادات مبارکہ : حضرت عبداللہ بن مسعودh فرماتے ہیں کہ انبیاf موٹے اون کا لباس پسند کیا کرتے تھے (کیونکہ موٹا کپڑا ہونے کی وجہ سے جسم اچھی طرح چھپتا تھا)، خود بکریوں کا دودھ نکال لیا کرتے تھے اور گدھے پر بھی سوار ہو جایا کرتے تھے۔ (حاکم، ترغیب جلد3صفحہ110) کیا مطلب؟ کہ لباس میں سادگی اور خود کام کاج کرنے میں کوئی پریشانی محسوس نہیں کرتے تھے اور کام کو کرنے میں عیب نہیں سمجھتے تھے اپنے کام خود کرلیا کرتے تھے اور سواری میں بھی سادگی تھی۔ یہ نبیd کی اور صحابہ کرامj اور تمام انبیاf کی سنتیں ہیں۔آپﷺ کا آخری لباس : حضرت ابوہریرہh فرماتے ہیں کہ امی عائشہk نے ان کو پیوند لگی ایک چادر اور موٹی تہبند دکھائی اور فرمایا کہ انہی دو کپڑوں میں نبی کریمﷺ کی وفات ہوئی۔ (آداب بیہقی صفحہ350) باوجود وسعت کے آپﷺ نے سادگی کو اختیار کیے رکھا۔سادہ لباس آپﷺ کی پسند : حضرت حسنh فرماتے ہیں کہ نبیd صوف کی ایسی چادر اوڑھا کرتے تھے جس