گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
تو سنت طریقہ کیا ہے کہ انسان کپڑوں کو لپیٹ کر تہہ لگا کر رکھے۔بہت خطرناک معاملہ: اب ایک اور معاملہ شروع ہورہا ہے بہت ہی خطرناک۔ عرض تو کرنا ہے ان شاء اللہ، یہ نہ ہو کہ کل سےآپ لوگ کہیں کہ جی گلدستہ سنت کے بیانات پڑھتے ہی نہیں ہیں، یہ تو مولوی صاحب نےہمارے لیے پتا نہیں کیا کیا مسائل کھڑے کردئیے۔ کچھ کپڑے ہوتے ہیں جن میں تصویریںبنی ہوئی ہوتی ہیں۔ رسول اکرمﷺ اس بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ کیا کوئی حدیث نہیں ہے؟ کیا ہمارے پاس کوئی گائیڈ لائن نہیں ہے کہ جو چاہیں استعمال کریں، اتنا کھلاچھوڑا ہوا ہے یا اس کے بارے میں نبیd کے کچھ احکامات بھی ہیں؟ اس بات کو ذرا مختصرًا سمجھ لیجئے۔ دیکھیے! یہ میری باتیں نہیں ہیں۔ ہمارا کام مسئلہ بنانا نہیں ہے مسئلہ بتانا ہے جو علماء نے کتابوں میں لکھا ہے۔ نبیd سے متعلق باقاعدہ اس کی روایات بخاری شریف، مسلم شریف اور مشکوٰۃ شریف میں اور احادیث کتب میں موجود ہیں جس کا دل چاہے دیکھ لے۔ یہ وہ باتیں ہیں جو قیامت تک کے لیے اٹل ہیں یہ تبدیل نہیں ہوسکتیں۔ ہم تبدیل ہوجائیں لیکن یہ باتیں تبدیل نہیں ہوسکتیں۔آپﷺ کا گھر سے باہر ہی رک جانا : امی عائشہk فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے ایک چادر خریدی اس چادر کے اوپر تصویر بنی ہوئی تھی۔ (جب آپﷺ گھر تشریف لائے دروازے پر ہی تھے کہ آپﷺ کی نظر پڑگئی، چادر کے اوپر کہیں بچھائی ہوئی ہوگی) تو اس کے اوپر تصویر دیکھ کر آپﷺ دروازہ پر ہی رک گئے۔ (بی بی عائشہk فرماتی ہیں کہ میں نے