گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
ترکی کے میوزیم میں موسیٰ کا عصا : اللہ کی شان! ترکی جانا ہوا تو وہاں استنبول ایک شہر ہے۔ وہاں پر ایک میوزیم ہے توپ کاپی۔ اس میوزیم میں جب جانا ہوا تو بہت سارے تبرکات نظر آئے۔ حضور پاکﷺکے بال مبارک بھی ہیں، نبیd کی تلواریں بھی ہیں، نبیd کی کمان بھی ہے۔ حضرات خلفائے راشدینj کی تلواریں بھی ہیں اور بھی صحابہj کی تلواریں ہیں۔ بیت اللہ شریف کی وہاں بہت ساری چیزیں رکھی ہوئی ہیں۔ حرمِ مدینہ کی بہت ساری چیزیں وہاں رکھی ہوئی ہیں۔ مختلف انبیاءf کے مختلف تبرکات وہاں موجود ہیں۔ نبیd کا مبارک پیالہ بھی وہاں موجود ہے۔ تو جب ہم ان چیزوں کو دیکھ رہے تھے تو اچانک ایک شوکیس میں ایک عجیب چیز نظر آئی اور اس کے نیچے لکھا ہوا تھا: حضرت موسیٰd کا عصا۔ مجھے تو امید ہی نہیں تھی کہ کبھی زندگی میں دیکھیں گے۔ سنا تھا کہ وہاں اس طرح کی کئی چیزیں ہیں۔ بہرحال جیسے ہی حضرت موسیٰd کا عصا سامنے آیا۔ تو واقعات سارے گھومتے چلے گئے۔ عجیب کیفیت ہوگئی کہ یہ وہ عصا ہے جس کو موسیٰd اپنے مستقل استعمال میں رکھا کرتے تھے۔ اللہ رب العزت نے اسی عصا سے معجزہ ظاہر فرمایا اور موسیٰd سے فرمایا: نیچے ڈال دو، جیسے ہی نیچے ڈالا اژدھا بن گیا۔ آپd ڈرگئے تو فرمایا: اُٹھا لو۔جب اُٹھایا تو وہ واپس عصا بن گیا۔ اس واقعہ سے ہمیں کیا سبق ملتا ہے؟ کہ اللہ رب العزت جب چاہتے ہیں جو چاہتے ہیں ویسا کردیتے ہیں۔ یہ ہمیں اپنے بڑوں کو، بچوں سمجھانے کی ضرورت ہے۔ اپنے بچوں کو بتانے اور سمجھانے کی ضرورت ہے۔عصا کے ذریعے بارہ راستے بننا : پھر یہی عصا حضرت موسیٰd کے پاس ہے۔ موسیٰd اللہ کے حکم سے بنی