گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
لیے قربانی کے جانور کے پائے رکھتے تھے اور ایک ماہ تک اس کا استعمال ہوتا رہتا تھا۔ ابن ماجہ کی روایت ہے امی عائشہr سے کہ ہم لوگ پائے اُٹھا کر رکھ دیتے تھے اور آپﷺ اُسے پندرہ یوم کے بعد تک کھاتے رہتے تھے۔ معلوم ہوا کہ قربانی کے گوشت کو کئی دن تک کھاتے رہنا یہ بھی نبیu سے ثابت ہے اور یہ زہد وتوکل کے خلاف نہیں۔ (عمدۃ، جلد21صفحہ 56)مغز اور گودا : اس کے علاوہ مغز اور گودا، ہڈیوں کےاندر جوگودا ہوتا ہے۔ حضرت سعد بن عبادہt سے روایت ہے کہ میں نے ایک پیالہ مغز بھرا اور آپﷺ کی خدمت میں لایا تو نبیu نے پوچھا کہ اے ابو ثابت! یہ کیا ہے؟ میں نےکہا کہ قسم ہے اس ذات کی جس نے آپﷺ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا! میں نے چالیس جانور ذبح کیے تو خواہش ہوئی کہ آپﷺ کو پیٹ بھر کر مغز کھلاؤں، تو پھر میں آپﷺ کے لیے لے کر حاضر ہوا ہوں۔ نبیu نے اُسے نوش فرمایا اور میرے لیے خیر کی دعا کی۔ (سیرۃ الشامی، جلد7صفحہ 298) لیے قربانی کے جانور کے پائے رکھتے تھے اور ایک ماہ تک اس کا استعمال ہوتا رہتا تھا۔ ابن ماجہ کی روایت ہے امی عائشہr سے کہ ہم لوگ پائے اُٹھا کر رکھ دیتے تھے اور آپﷺ اُسے پندرہ یوم کے بعد تک کھاتے رہتے تھے۔ معلوم ہوا کہ قربانی کے گوشت کو کئی دن تک کھاتے رہنا یہ بھی نبیu سے ثابت ہے اور یہ زہد وتوکل کے خلاف نہیں۔ (عمدۃ، جلد21صفحہ 56) مغز اور گودا: اس کے علاوہ مغز اور گودا، ہڈیوں کےاندر جوگودا ہوتا ہے۔ حضرت سعد بن عبادہt سے روایت ہے کہ میں نے ایک پیالہ مغز بھرا اور آپﷺ کی خدمت میں لایا تو نبیu نے پوچھا کہ اے ابو ثابت! یہ کیا ہے؟ میں نےکہا کہ قسم ہے اس ذات کی جس نے آپﷺ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا! میں نے چالیس جانور ذبح کیے تو خواہش ہوئی کہ آپﷺ کو پیٹ بھر کر مغز کھلاؤں، تو پھر میں آپﷺ کے لیے لے کر حاضر ہوا ہوں۔ نبیu نے اُسے نوش فرمایا اور میرے لیے خیر کی دعا کی۔ (سیرۃ الشامی، جلد7صفحہ 298) صحابہ کرامy اپنے گھر میں کوئی نعمت دیکھتے تو خوشی ہوتی اور اسے تو نبیu کے لیے لے کر آیا کرتے تھے۔اُونٹ کا گوشت : جب نبیu نے حج کے موقع پر قربانی کی تو 100 اونٹ ذبح ہوئے۔ 23اونٹ تو نبیu نے اپنے مبارک ہاتھوں سے ذبح کیے وہ بھی ایک عجیب شام تھی کہ اونٹ آتے تھے اور نبیu کو دیکھتے اور آپﷺ کے مبارک ہاتھوں میں خنجر دیکھتے اور اپنی گردن آگے بڑھا دیا کرتے کہ اے اللہ کے نبی! پہلے میں پہلے میں۔ تو 23اونٹ تو نبیu نے اپنے ہاتھوں سے ذبح کیے