گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
لمبائی، چادر کی نصف ساق (آدھی پنڈلی)تک ہوتی تھی۔ (شرح مواہب جلد5 صفحہ 5) نبیd کا کُرتا آدھی پنڈلی تک ہوتا تھایعنی گھنٹوں سے نیچے اور ٹخنوں سے اوپر۔آستین میں مسنون لمبائی : صحابہj کو نبیd سے کتنی محبت تھی۔ ایک ایک چیز کو نوٹ کیا۔ اب ہمیں یہ دیکھنا چاہیے کہ ہمیں کتنی نبیd سے محبت ہے؟ یہ معلوم ہوگا عمل سے۔ حضرت اسماءk بیان کرتی ہیں کہ آپﷺ کے کُرتے کی آستین وہ گٹّوں تک ہوتی تھی۔ (ابو داؤد، ترمذی، سیرت جلد7صفحہ 463) اُم سلمہk کی روایت ہے کہ آپﷺ کی آستین گٹّوں تک ہوتی تھی۔ حضرت عبداللہ ابن عباسh سے منقول ہے کہ آستین کی لمبائی گٹّوں تک ہوتی تھی۔ اور بھی کئی صحابہj نے اسی بات کو بیان فرمایا ہے۔ (مسند بزار صفحہ124) البتہ حاکم کی ایک روایت میں ہے کہ آپ کی آستین انگلیوں تک ہوتی تھی اور ملا علی قاریm نے علامہ جزریm کا قول نقل کیا ہے کہ کُرتے کی آستین کی لمبائی میں سنت یہ ہے کہ گٹّوں تک رہے۔ تو کُرتے کی سنت کیا ہوئی؟ گٹّوں تک ہونی چاہیے! تھوڑا سا اور بڑا کردیں ہتھیلی بھی شامل ہوجائے تو بھی گنجائش ہے، لیکن (Half Sleev) کی نبیd کے دین میں کوئی گنجائش نہیں۔ اسی طرح جبہ ہوتا ہے، چوغا وغیرہ ہوتا ہے تو تھوڑا سا آگے بھی ہوجائے یعنی گٹّوں سے آگے، انگلیوں تک پہنچ جائے تو اس کی بھی گنجائش ہے۔ ابن القیمm نے زاد المعاد میں لکھا ہے کہ آپ آستین گٹّوں تک پہنتے تھے۔ ہاں! جب آپﷺ سفر میں ہوتے تو آپﷺ نے سفر میں تنگ آستین والا جبّہ وکرتا پہنا بھی ہے۔ (زاد المعاد جلد1صفحہ 51)