گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
کدو کے فوائد : ایک حدیث میں آتا ہے نبیu نے فرمایا کہ لوکی یعنی کدو کھاؤ۔ آگے فرمایا کہ اس سے زیادہ نفع دینے والا کوئی درخت ہوتا تو اللہ تعالیٰ حضرت یونسu پر اس ہی کو اُگاتے۔ اور فرمایا کہ اگر تم میں سے کوئی شوربہ بنائے تو لوکی کا اضافہ کردے ، وہ عقل اور دماغ کو قوت دیتی ہے۔ (کنز العمال، جلد19صفحہ 202) گھیا اور کدو نبیu نے فرمایا کہ اچھی چیز ہے۔ ایک حدیث میں آتا ہے کہ نبیu نے شانے کی ہڈی کا گوشت منہ مبارک سے نوچ کر نوش فرمایا۔ (بخاری، جلد2صفحہ824)ہڈی والا گوشت : آپﷺ کو وہ ہڈی جس پر گوشت لگاہوا ہو، بہت مرغوب تھا۔ نہایت رغبت سے ہڈی پر سے گوشت نوچ کرتناول فرماتے۔ اکثر تو دانت سے نوچ کر کھاتے اور کبھی کبھی چاقو سے کاٹ کر بھی تناول فرماتے تھے۔ (شمائل، کبریٰ جلد1صفحہ 91) بخاری شریف کی ایک روایت میں ہے کہ نبیuنے ہانڈی سے ہڈی دار گوشت کو نکالا اور اسے تناول فرمایا۔ (بخاری، جلد2صفحہ814) غرض یہ کہ ہڈی دار گوشت نبیu کو پسند تھا۔ ہم گوشت خریدیں تو ہڈی دار گوشت لیں کہ نبیu کو ہڈی والا گوشت محبوب تھا۔کلیجی : اس کے علاوہ کلیجی یہ بھی نبیuکو پسند تھی۔ حضرت ابو رافعh فرماتے ہیں کہ میں نے نبیu کے لئے کلیجی بھونی اور نبیu نے اسے