گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
فارغ ہوگئے تو حضورِ پاکﷺ نے مجھ سے ارشاد فرمایا کہ انس! اس پیالہ کو واپس اُٹھالو۔ حضرت انسh فرماتے ہیں کہ میں نہیں کہہ سکتا کہ وہ پیالہ ابتدا میں زیادہ بھرا ہوا تھا یا آخر میں سب کے کھانے کے بعد جب میں نے اُٹھایا تو اس وقت زیادہ بھرا ہوا تھا۔ تو یہ نبیu کے معجزات تھے۔غیر بھی آپﷺ کی پسند سے واقف اور ہم ؟ جیسا کہ ابھی یہ بات سامنے آئی کہ حضور پاکﷺ کو دستی کا گوشت مرغوب تھا، اور اسی میں آپﷺ کو زہر دیا گیا۔ (شمائل، صفحہ 12) فتح خیبر کے وقت ایک یہودی عورت کو جب معلوم ہوا کہ آپﷺ کو دستی کا گوشت خوب مرغوب ہے، تو اُس نے بکری کو بھونا اور اس میں زہر ڈال دیا اور خصوصاً دستی میں زیادہ ڈالا اور نبیu کے سامنے پیش کیا۔ نبیu نے لقمہ منہ میں رکھا، لیکن ابھی نگلنے کی نوبت نہیں آئی یا ہلکا سا کچھ اثر اندر گیا، آپﷺ نے اس کو تھوک دیا اور ارشاد فرمایا کہ گوشت نے مجھے اطلاع دی ہے کہ اس میں زہر ہے۔ لیکن اس کا کچھ نہ کچھ اثر اندر پہنچ گیا تھا جو کبھی کبھی نبیu کے اوپر تکلیف کا باعث بن جاتا تھا۔ اور اسی زہر نے حضورِ پاکﷺ کے وصال (دنیا سے پردہ کر جانے کے وقت) اپنے اثر کو زیادہ دکھایا اورنبیu کی شہادت کا ذریعہ بنا۔ (خصائل نبویﷺ،130)پیٹھ کا گوشت : ایک تو دستی کے گوشت کی بات ہوگئی۔ اس کے علاوہ حدیث میں آتا ہے کہ نبیu نے فرمایاکہ پیٹھ کا گوشت بہت بہترین گوشت ہے۔