گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
تاکہ وہ اچھی تعبیر بتائے اور اچھی بات بتائے۔ (ابواسحٰق، سیرۃ جلد7صفحہ407) خواب کس کو بتایا جائے؟ جو دین کا علم رکھتا ہو اور خیر خواہ بھی ہو۔خواب کی اقسام : حضرت ابوہریرہh کی روایت ہے کہ آپﷺ نے فرمایا: خواب تین قسم کے ہوتے ہیں: (1)اللہ کی طرف سے بشارت (2)خیالی باتیں (3)شیطان کا خوفزدہ کرنا۔ (ابن ماجہ صفحہ279) بعض اوقات انسان جو بیداری میں کرتا اور سوچتا ہے وہ اس کے دماغ میں بات چل رہی ہوتی ہے وہی رات کو دیکھ لیتے ہیں۔ اور شیطان بھی پریشان کرنے کے لیے ڈراؤنے خواب دکھاتا ہے۔ اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔ آمین حضرت ابو قتادہh سے روایت ہے کہ جب تم کوئی پسندیدہ خواب دیکھو تو اپنے دوستوں کے علاوہ کسی سے بیان نہ کرو (جو تم سے محبت کرنے والا ہے تم سے مخلص ہے اسی سے بیان کرو، اور جب ناپسندیدہ خواب دیکھو تو کسی سے بیان نہ کرو (نہ دوست سے،نہ دشمن سے کرے) تو ان شاء اللہ کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ (ابن ماجہ صفحہ279) کوئی پریشانی کی بات نہیں۔ اور ایک حدیث میں آتا ہے کہ آپﷺ نے فرمایا: اگر کوئی ناپسندیدہ خواب دیکھو تو یہ شیطان کی جانب سے ہے۔ اس کی برائی سے پناہ مانگ لو، اور کسی سے بیان نہ کرو تو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ (بخاری جلد2صفحہ1043)