گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
آپﷺ کی دعائے رحمت : مسلمان عورتوں کا شرعی لباس کرتا پاجامہ ہے۔ نبیd نے پاجامہ پہننے والی عورتوں پر رحمت کی دعا فرمائی ہے۔ ٹراؤزر پہننے والیوں پر، آڑھا پاجامہ پہننے والیوں پر اور پینٹ پہننے والیوں پر نہیں۔ سادہ پاجامہ (شلوار) جو شریعت سنت کے مطابق ہو ایسی عورت کے اوپر نبیd نے رحمت کی دعا فرمائی ہے۔ ان شاءاللہ آگے اس کے بارے میں تفصیل سے بات ہوگی۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں صحیح سمجھ عطا فرمائے۔ایک افسوس ناک صورت حال : اور ہمارا حال تو اتنا بگڑ گیا ہے کہ کچھ لوگوں کا فون آیا کہ حضرت! اب ہمیں پینٹ شرٹ کے بغیر دفتر میں داخلہ کی اجازت نہیں۔ کہتے ہیں نوکری چھوڑنی ہے تو چھوڑ دو، لیکن اگر تم مسلمانوں کا لباس پہن کر آؤ گے تو ہم تمہیں کام نہیں کرنے دیں گے۔ یہ مسلمانوں کے دفتر ہیں۔ پچھلے دنوں میں کئی لوگوں نے یہ بات بتائی کہ جی دفتر میں جاتے ہیں وہاں منع ہے کہ اگر تم قمیض شلوار میں آئے تو تم اندر داخل نہیں ہوسکتے۔ دوسرے لفظوں میں یہی ہوا ناں! کہ اگر تم اس نبیd کے لباس میں آئے جس کا ہم کلمہ پڑھتے ہیں تو ہم تمہیں داخل نہیں ہونے دیں گے۔ ہم کہاں جارہے ہیں؟ اللہ تعالیٰ ہماری حفاظت فرمائے اللہ تعالیٰ ہمیں شریعت سنت کی پابندی عطا فرمائے۔ اور دین کے مطابق عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یارب العالمین۔ وَاٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ.