گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
کرے گا، اللہ کے دین کو اختیار کرے گا وہ قیامت کے دن کامیاب ہوجائے گا۔ یہ دنیا عارضی جگہ ہے رہنےکی جگہ ہی نہیں ختم ہوجانی ہے۔ اس مثال سےبات کو سمجھیں کہ کوئی گورنمنٹ کسی کالونی کا افتتاح کردے اور یہ اعلان کردے کہ کالونی ہم نے بنائی ہے، رہائش گاہیں بہت اچھی ہیں، یہاں پر رہنے والوں کو بجلی فری ملے گی، تمام سہولیات ملیں گی، لیکن کسی بھی وقت اچانک اس کو بم سے اُڑا دیا جائے گا یا اس کو بلڈوز ر سے ختم کردیا جائے گا۔ تو ہم میں سے کوئی بھی اس جگہ جا کر پلاٹ نہیں خریدے گا۔ گھر نہیں خریدے گا بالکل ایسی ہی مثال دنیا کی ہے کہ دنیا کو اللہ تعالیٰ نے بنایا اور بتادیا کہ دیکھو! یہ مٹی اور گارے کی بنی ہوئی ہے آخرت سونے اور چاندی کی بنی ہوئی ہے، تم اس مٹی گارے کو میرے کہنے کے مطابق استعمال کرلینا میں آخرت کا سونا چاندی تمہارے قدموں میں ڈال دوں گا۔ میرے بندو! تم دنیا کی زندگی کو میرے کہنے پر، میرے نبیﷺ کے طریقے پر گزار لینا میں آخرت کی نہ ختم ہونے والی زندگی میں تمہاری تمام خواہشات کو پورا کردوں گا۔ میرے بندو! یہ ایک ڈیل (Deal) ہے، تم میرے بن جاؤ، وہاں تمہاری ہر بات چلے گی۔ وہاں تمہیں ایک سلطنت عطا کردی جائے گی۔ تو بھئی! جو انسان دنیا میں اللہ کےاحکامات کو پورا کرے،رسول اللہﷺ کے طریقوں کو پورا کرے وہ یقیناً کامیاب ہوگا۔ایمان کی علامت : ابو داؤد شریف میں آتا ہے کہ حضرت ایاسh فرماتے ہیں کہ اصحابِ رسولﷺ میں سے ایک صاحب نے آپﷺ کے سامنے دنیا کا تذکرہ کیا تو نبیd نے فرمایا کہ کیا تم نہیں سنتے کہ سادگی ایمان کی علامت ہے اور سادہ لباس ایمان کی علامت ہے۔ (ابو داؤد، ترغیب جلد3 صفحہ108)