گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
تقریباً پچیس سال کے قریب وہ اس تھیلی سے نکال کرکھاتے رہے اور کھلاتے رہے، جو ابتداء میں دانے تھے وہ سالوں چلے۔ حضرت ابوہریرہh نے جب اپنے شاگردوں کو یہ واقعہ سنایا تو پوچھا کہ کیا تم جانتے ہو کہ میں نے اس میں سے کتنی کھجوریں کھائے ہوں گی؟ انہوں نے عرض کیا: انہوں نے عرض کیا ہمیں نہیں معلوم فرمایا کہ دو سو وسق سے زیادہ۔ (ایک وسق دو سوچالیس کلو گرام ہوتا ہے تو دو وسق اڑتالیس ہزار کلو گرام ہوا اور فرمارہے ہیں کہ اس سے بھی زیادہ اس سے کھجوریں نکالی ہیں۔) (خصائل، صفحہ 832)آپﷺ کا ایک اور معجزہ : اسی طرح ایک اور واقعہ بڑا عجیب ہے ۔ حضرت انسh خادمِ رسولﷺ تھے، وہ فرماتے ہیں کہ حضور اقدسﷺ کا ولیمہ تھا۔ اس میں میری امی نے ایک ملیدہ تیار کیا اور پیالہ میرے ہاتھ نبیu کی خدمت میں بھیجا، جب وہ پیالہ لے کر میں پہنچا، نبیu نے اس کو دیکھ کر فرمایا کہ انس! اس پیالہ کو نیچے رکھ دو، اور فلاں فلاں کو بلاؤ اور اس کے علاوہ جو تم کو ملتا چلا جائے سب کو بلالو،آج ولیمہ کی دعوت ہورہی ہے۔ چنانچہ میں گیا اور جن لوگوں کو نبیu نے کہا تھا کہ اُن کو بلاؤ، اُن کو بھی بلایا اور جو جو مجھے ملتا گیا سب کو کہتا رہا۔ کہ آئیے۔ حتیٰ کہ نبیu کے تمام مکانات ازواجِ مطہرات کے رہنے کی جگہ اور اہل تقریباً پچیس سال کے قریب وہ اس تھیلی سے نکال کرکھاتے رہے اور کھلاتے رہے، جو ابتداء میں دانے تھے وہ سالوں چلے۔ حضرت ابوہریرہh نے جب اپنے شاگردوں کو یہ واقعہ سنایا تو پوچھا کہ کیا تم جانتے ہو کہ میں نے اس میں سے کتنی کھجوریں کھائے ہوں گی؟ انہوں نے عرض کیا: انہوں نے عرض کیا ہمیں نہیں معلوم فرمایا کہ دو سو وسق سے زیادہ۔ (ایک وسق دو سوچالیس کلو گرام ہوتا ہے تو دو وسق اڑتالیس ہزار کلو گرام ہوا اور فرمارہے ہیں کہ اس سے بھی زیادہ اس سے کھجوریں نکالی ہیں۔) (خصائل، صفحہ 832) آپﷺ کا ایک اور معجزہ: اسی طرح ایک اور واقعہ بڑا عجیب ہے ۔ حضرت انسh خادمِ رسولﷺ تھے، وہ فرماتے ہیں کہ حضور اقدسﷺ کا ولیمہ تھا۔ اس میں میری امی نے ایک ملیدہ تیار کیا اور پیالہ میرے ہاتھ نبیu کی خدمت میں بھیجا، جب وہ پیالہ لے کر میں پہنچا، نبیu نے اس کو دیکھ کر فرمایا کہ انس! اس پیالہ کو نیچے رکھ دو، اور فلاں فلاں کو بلاؤ اور اس کے علاوہ جو تم کو ملتا چلا جائے سب کو بلالو،آج ولیمہ کی دعوت ہورہی ہے۔ چنانچہ میں گیا اور جن لوگوں کو نبیu نے کہا تھا کہ اُن کو بلاؤ، اُن کو بھی بلایا اور جو جو مجھے ملتا گیا سب کو کہتا رہا۔ کہ آئیے۔ حتیٰ کہ نبیu کے تمام مکانات ازواجِ مطہرات کے رہنے کی جگہ اور اہلِ صفہ کے رہنے کی جگہ سب کی سب آدمیوں سے پُر ہوگئی، حضور اقدسﷺ نے ارشاد فرمایا کہ دس، دس آدمی اس پیالہ کے گرد حلقہ بناکر بیٹھ جائیں۔ پیالہ ایک ہے دس آدمی اس کے گرد حلقہ بنا کر بیٹھیں اور کھاتے رہیں۔ چنانچہ دس، دس آدمی آتے رہے اس پیالہ میں سے کھاتے رہے جب پیٹ بھر جاتا اُٹھ جاتے، پھر دوسری جماعت دس آدمیوں کی آتی وہ بیٹھتی وہ کھاتی اور جب وہ جاتی تیسری جماعت آتی حتیٰ کہ ہر آدمی نے کھانا کھالیا۔ جب سب