گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
ننگے رکھیں۔ لنگی پہنی ہے تو ٹخنے ننگے رکھیں۔ ٹخنے ڈھانپنے والے کا معاملہ بھی خطرناک ہے۔ یہ تو چند باتیں ہیں نبیd نے بتائیں۔ اِن تین قسم کے لوگوں کی اس برکت والی رات میں بھی مغفرت نہیں ہوتی۔ہرگناہ سے توبہ کرنے کی ضرورت : میرے بھائیو! اگر ہم نے ان گناہوں سےتوبہ نہ کی تو اللہ تعالیٰ کے فیصلے اٹل ہیں۔ ہم اللہ کے فیصلے نہیں بدل سکتے۔ ہمیں خود اپنے حال بدلنے کی ضرورت ہے۔ اللہ کے احکامات مان لینے کی ضرورت ہے پھر اللہ کی رحمتیں ہمارےساتھ آئیں گی چھم چھم ہمارے اوپر برسیں گی۔ بس اپنے ہر گناہ سے توبہ کی ضرورت ہے، اللہ سے معافی مانگنے کی ضرورت ہے۔15شعبان میں کرنے کے کام : اس رات ہم کیا کریں؟ اللہ تعالیٰ سےگناہوں کی معافی مانگ لیں، اور ساری مخلوق کو معاف کردیں۔ دل کو صاف کردیں، دل بےکینہ کردیں پھر ہماری بھی مغفرت ہوجائے گی ان شاء اللہ۔ اور 15تاریخ کو اگر آسانی ہو تو روزہ رکھ لیں۔ نفل روزہ ہے، واجب نہیں ہے۔ لیکن کوشش یہ کریں کہ اس رات میں نہ تو عشاء کی نماز قضا ہو، نہ فجر کی نماز قضا ہو۔ اگر عشاء یا فجر قضا ہوگئیں یا ان دونوں میں سے ایک قضا ہوگئی اور ساری رات عبادت بھی کرتے رہے تو بھی بہت بڑا نقصان کرلیا۔ر مضان کی تیاری : رمضان المبارک بھی آنے والا ہے، اُس کی تیاری ہم شعبان ہی سے شروع کرلیں۔