گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ رُوْیًا صَالِحَۃً صَادِقَۃً غَیْرَکَاذِبَۃٍ نَافِعَۃً غَیْرَ ضَارَّۃٍ (الاذکار صفحہ79) ’’اے اللہ! میں آپ سے سچے خواب کا سوال کرتی ہوں جو سچا ہو جھوٹا نہ ہو، نافع ہو نقصان دہ نہ ہو‘‘۔ یعنی جو سچے ہوں، اچھے ہوں اور نفع دینے والے ہوں، میں ایسے خواب کی تمنا کرتی ہوں کہ آپ سوتے ہوئے بھی مجھے سچی اور نافع چیز دیکھنے کی توفیق عطا فرمائیں۔حضرت علی کا عمل : سیدنا علیh فرمایا کرتے تھے کہ جب تم بستر پر جاؤ تو یہ دعا کیا کرو: بِسْمِ اللہِ وَفِیْ سَبِیْلِ اللہِ وَعَلٰی مِلَّۃِ رَسُوْلِ اللہِ (نسائی صفحہ769) ’’ میں سورہا ہوں اللہ کے نام سے اور اللہ کے راستے میں اور ملّتِ رسول اللہﷺ پر‘‘۔ یہ مسنون دعائیں ہیں۔ اللہ تعالیٰہمیں ان کو پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔سو کر اُٹھنے کی دعا: جب سو کر اُٹھ جائیں تو کیا دعا کیا کریں؟ حدیث پاک میں آتا ہے کہ صبح اُٹھ کر یہ دعا پڑھی جائے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَحْیَانَا بَعْدَ مَآ اَمَاتَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ (ابوداؤد: 688) ’’ تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے نیند یعنی موت کے بعد زندہ کیا اور اُسی کی طرف لوٹ کے جانا ہے‘‘۔ یہ نیند موت کی بہن ہے۔ اُس کی طرف یاد دلوائی جارہی ہے کہ آج تم تھوڑی دیر کے