گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
پاس سواری بھی ہو تو اللہ کا شکر ادا کرے۔اللہ کا انعام : والد صاحب بتاتے تھے کہ دیکھو! اگر تم کھانا کھارہے ہو اور تمہارا پیٹ بھر گیا اور روٹی باقی ہے تو اور کیا چاہیے؟ اگر تم روز صبح الماری سے ایک لباس نکالتے ہو اور اس لباس کے بعد اگلے دن کے لیے ایک اور لباس رکھا ہوا ہے تو اور کیا چاہیے؟ یہ اللہ کے انعامات ہیں اللہ کا شکر ادا کرو۔سادگی اختیار کرو: نبیd نے ارشاد فرمایا کہ سادگی اختیار کرو موٹا کپڑا پہنو(یعنی سادہ کپڑا بھی پہن لیا کرو) تیر اندازی سیکھو (اور دیکھو کبھی کبھی) ننگے پیر چلو (تاکہ پتا چلے) کہ جن کے پاس جوتے نہیں ہوتے ان کو کیا تکلیف ہوتی ہے؟ (Hush pupies) کی دعوت نہیں دی بلکہ فرمایا کہ کبھی کبھی ننگے پیر بھی چلا کرو تاکہ معلوم ہو کہ جن کے پاس چپل نہیں ان کےساتھ معاملہ کیا ہوتا ہے؟ نیز ایک اور روایت میں ہے کہ تیر اندازی سیکھو، موٹا کپڑا پہنو۔ اور ایک حدیث میں آقاd نے فرمایا کہ میں ایک غلام ہوں، ایسا ہی لباس پہنتا ہوں جیسا ایک غلام پہنتا ہے۔ (مواہب جلد5صفحہ17) میں اللہ کا بندہ ہو میں اللہ کی بندگی اختیار کرتا ہوں۔سادگی کے فضائل : حضرت معاذh فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص عمدہ لباس کو اللہ کے لیےعاجزی اختیار کرتے ہوئے چھوڑ دے گا باجود اس کے کہ وہ حیثیت رکھتا