گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
مسلمان نہ ہوا۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ پہلی بات تو یہ کہ اللہ کی مرضی، اللہ جسے چاہے ہدایت دے، لیکن علماء ومفسرین نے اس کے اندر ایک عجیب نکتہ لکھا ہے۔ فرماتے ہیں کہ جب مسلمان نہ ہوا۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ پہلی بات تو یہ کہ اللہ کی مرضی، اللہ جسے چاہے ہدایت دے، لیکن علماء ومفسرین نے اس کے اندر ایک عجیب نکتہ لکھا ہے۔ فرماتے ہیں کہ جب انہوں نے حضرت موسیٰd کا معجزہ دیکھا جو کہ منجانب اللہ تھا تو حجت بازی نہیں سرتسلیم خم کیا اور سوچنے لگے کہ انسان تو یہ ہماری طرح کا ہے مگر یہ کوئی انسانی فن نہیں ہے۔ اگر یہ انسانی فن یا انسانی کمال ہوتا تو یہ کبھی ہم پر غالب نہ آتا۔ تو جب انہوں نے اللہ تعالیٰ کی نشانی کے آگے سر جھکایا اور بغیر چوں چرا کے حق کا اعتراف کرلیا تو اس کے بعد اللہ نے اپنی رحمت سے ہدایت دینے کا فیصلہ کیا۔رحمتِ الٰہی اور حبِ رسول کے حصول کا طریقہ : اگر میرا اور آپ کا لباس نبیd کی محبت میں ہوگا اور اسے ہم اپنائیں گے تو یقیناً اللہ تعالیٰ کی مزید رحمتیں ہمیں مل جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایمان عطا فرمادیا یہ اللہ کا انعام لیکن اگر ہم مزید نبیd کی سنّتوں کو اپنی زندگی میں لے کر آئیں گے، اپنی اولاد کی زندگی میں لائیں گے، گھر والوں کی زندگی میں لانے کی کوشش کریں گے تو ایک تو نبی کریمﷺ کی محبت بڑھے گی اور دوسرا اللہ تعالیٰ کی رحمتوں میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔آپﷺکی پسند کُرتا : حضرت ام سلمہk فرماتی ہیں کہ نبی پاکﷺ کو تمام لباسوں میں سب سے زیادہ پسندکُرتا تھا۔ (شمائل ترمذی صفحہ 5)کُرتا آپﷺ کو بہت پسند تھا۔ محدثین نے لکھا ہے کہ کُرتا پہننا بہتر اس لیے ہے اور آپﷺ کے پسندیدہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اس میں ستر پوشی زیادہ ہے۔ یہ جسم کے اعضا کو ڈھانپ لیتا ہے کیونکہ