گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
4،10دفعہ ہوتے ہیں، جیسے حج کرنا، عمرہ کرنا۔ اس کو اگلے Phaseپر رکھ کر اس کی سنتیں معلوم کرلیں۔ کچھ کام ایسے ہوتے ہیں، جو زندگی میں بعض اوقات ایک ہی مرتبہ ہوتے ہیں جیسے شادی کرنا، تو جب ضرورت ہو تو اس کی بھی سنتیں معلوم کرلے۔ اپنی شادی کرنا، اولاد کی شادی کرناوغیرہ نبیd نے 4بیٹیاں بیاہی ہیں۔ تو ان تمام چیزوں کو جب انسان کرنے لگے، تو علماء سے پوچھ لے کہ مجھے بتائیے! کہ سنت طریقہ ان میں کیا ہے؟ اگر ہم اس فارمولے پر عمل کرلیتے ہیں، تو 2مہینے کے اندر اندر پوری زندگی آقاﷺ کی سنتوں کے مطابق ہوجائے گی۔ اور جو Weekly، Monthlyسالانہ اور کبھی کبھی کے کام ہیں ان کو اپنے اپنے موقعوں پر انسان سیکھتا جائے اور علماء سے پوچھتا جائے۔ ان شاء اللہ چند مہینوں کے اندر ہماری پوری زندگی نبیﷺ کے طریقوںکے مطابق ہوجائے گی۔جنت میں آپﷺ کا پڑوسی : اور جنت میں داخلے کی بشارت نبیﷺ خود دے گئے۔ حدیث میں ہے کہ جس نے مجھ سے محبت کی اور میری سنت پر عمل کیا وہ جنت میں میرے ساتھ ہوگا۔ ہم چاہتے ہیں کہ بڑی سے بڑی جگہ پر گھر ملے کوئی کہتا ہے کہ میں نے فلاں کالونی میں گھر لینا ہے۔ وہاں جا کر گھر لینا ہے تو قیامت کے دن سب سے زیادہ اچھی جگہ کونسی ہے؟ جنت الفردوس، اور نبیﷺ کا محل جنت الفردوس میںہے۔ اور جو نبیﷺ کے طریقے کے مطابق زندگی گزارنے والا ہوگا، وہ آقاﷺ کے پڑوس میں آقاﷺ کےساتھ ہوگا۔ وہ محمدی کالونی میں آباد ہوں گے۔ مجھے نہیں پتہ کہ اس کا اصل نام کیا ہوگا مگر وہ آقاﷺ کے ساتھ آباد ہوں گے۔ کوئی نبیd کے ساتھ پلاٹ چاہتا ہے تو اس کا طریقہ یہ ہے