گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
اتباع سنت کی نیت : گوشت تو پکے گاہی لیکن آج تک ہمیں اس بات کا پتا نہیں تھا تو ہم نے اس میں اتباع سنت کی نیت نہیں کی تھی، اب ہم گوشت کھائیں تو اس نیت سے کہ اللہ کے نبیﷺ کو بھی پسند تھا۔ پھر دیکھیں ان شاء اللہ گوشت کی برکتیں اللہ رب العزت عطا فرمائیں گے۔آپﷺ کی چاہت : نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اگر میں چاہتا کہ مجھے روزانہ گوشت ملے تو میں نوازا جاتا اور اللہ رب العزت میری اس چاہت کو قبول فرمالیتے، لیکن میں نے نہیں چاہا۔ علماء نے لکھا ہے کہ گوشت کھانا گوشت کو ہی بڑھاتا ہے یعنی گوشت کھانا انسان کے گوشت کو ہی بڑھاتا ہے۔کثرتِ گوشت نقصان دہ ہے : مگر یہ خیال رہے کہ جہاں اس کے فوائد ہیں وہاں اس کی کثرت سے نقصانات بھی ہیں۔ ابن قیمm نے لکھا ہے کہ انسان روزانہ گوشت کا استعمال نہ کرے، اس سے خون کے امراض پیدا ہوجاتے ہیں۔ اور فرمایا کہ جو شخص چالیس دن تک گوشت ہی گوشت کھائے اس کا دل سخت ہوجاتا ہے، اسی وجہ سے نبی کریمﷺ اسے ناغہ کرکے کھاتے تھے۔ (مواہب، جلد4 صفحہ427) یعنی اپنی جسمانی صحت میں اعتدال رکھے، کبھی گوشت کھائے تو کبھی باقی اللہ کی نعمتوں کو بھی کھائے۔ ہدیہ کو قبول کرنا تو نبیu کی سنت ہے۔