گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
حضرت مولانا اشرف علی تھانویm کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ یہ تو بڑے مزے کی بات ہوگئی کہ جس گھر میں کتا اور تصویر ہو وہاں فرشتے نہیں آتے، تو موت بھی نہیں آئے گی کہ روح کس نے نکالنی ہوتی ہے؟ فرشتوں نے۔ تو جب کتا گھر میں ہوگا تو فرشتے نے تو آنا نہیں تو پھر ٹھیک ہے موت بھی نہیں آئے گی تو بڑے ہی مزے ہوں گے۔ عجیب جواب ارشاد فرمایا کہ دیکھو! اس کتے کو تو موت آنی ہے تو جو فرشتہ کتے کی روح لینے آئے گا وہ تیری بھی روح نکال کر ساتھ لے جائے گا جو سیدھی بات نہیں سمجھتے ان کو پھر دوسری طرح بات سمجھانی پڑتی ہے۔ سیدھی طرح مان جائیں کہ بھئی! آقاﷺ کا فرمان ہے، بات حق اور سچ ہے۔ اپنے سر کو جھکا لو پھر اللہ کی رحمتیں ملا کرتی ہیں، نہیں تو پھر انسان تکلیفوں میں چلا جاتا ہے۔اپنے آپ کو بچائیں: آج کل تصویر والی چیزوں کا بڑی کثرت سے استعمال ہے اور تو اور بلا جھجک استعمال کیا جاتا ہےجیسے کوئی بات ہی نہیں ہے۔ تو قیامت کے دن اس شخص پر پریشانیاں آئیں گی اور دنیا میں بھی بے سکون رہے گا۔ ہم آج ہی سے اپنے آپ کو اس سےبچائیں۔ اسی طرح موبائل فون کے اوپر تصویریں لینا ماں کی، باپ کی، بیٹی کی، رشتہ داروں کی تو بھئی! اس سے بھی اپنے آپ کو بچائیں اور اپنے گھر والوں کو بچائیں آیندہ کے معاملات آسان نہیں ہیں ہمیں اس کی کیا ضرورت ہے؟ایک سچا خواب : حضرت مولانا عبداللہ برنی دامت برکاتہم مدینہ طیبہ میں ہوتے ہیں اور ابھی حیات ہیں اور یہ حضرت مولانا عاشق الٰہیm کے بیٹے ہیں۔ جب جس کا دل چاہے جا کر مل