گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
اور 37اونٹ حضرت علیt کے ہاتھوں سے ذبح ہوئے، تو نبیu نے حج کے موقع پر اپنی طرف سے100 اونٹوں کی قربانی دی۔ اب جب100کے 100اونٹ قربان ہوگئے تو نبیu نے فرمایا کہ ہر اونٹ سے تھوڑا تھوڑا سا گوشت لے لو جب سب میں سے تھوڑا تھوڑا گوشت لے لیا گیا اور اسے ہانڈی میں ڈال دیا گیا اور پکنے کے بعد سب نے گوشت کھایا اور اس کا گرم گرم شوربہ پیا۔ (مواہب، جلد4صفحہ 332)یخنی اور شوربہ پینے کا ثبوت : یہ جو چائے پینے والے لوگ ہیں، اُن کو حدیث سے تو کوئی دلیل تو ملتی نہیں، کہنے کو ملتا ہے کہ نبیu نے گرم گرم شوربہ پیا تھا۔ ہم اپنے نبیﷺ کی مبارک زندگی کو دیکھیں اور صحابہ کرامj کی زندگی کو دیکھیں۔ زندگی گزارنا آسان ہوجائے گا۔ ہماری زندگیاں تکلفات سے پُر ہیں نہ اگلا پتا نہ پچھلا۔ اس لیے ہمیں ان مبارک لوگوں کی مبارک زندگیوں کو دیکھ کر عمل کرنا چاہیے۔مرغی کا گوشت حضرت ابو موسیٰt فرماتے ہیں، کہ میں نے نبیu کو مرغی کا گوشت کھاتے دیکھا ہے۔(بخاری، صفحہ829،مسلم) حضرت عبداللہ بن عمرi فرماتے ہیں کہ نبیu جب مرغی کھانے کا ارادہ فرماتے تو چند یوم تک اُسے اپنے گھر میں باندھ کر رکھتے، پھر اس کے بعد کھاتے۔ مرغی کھانا بھی سنت ہے اور یہ نبیu نےکھائی اور اس کو کھانا مناسب ہے،لیکن اس کے اندر ایک احتیاط یہ ہے کہ اگر مرغی گندگی وغیرہ کھاتی ہو اس کی غذا ٹھیک نہ ہو تو بہتر یہ ہے کہ تین دن تک اس کو باندھ کے اپنے