گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
لیے سورہے ہومگر اُٹھنے کی اُمید ہے، لیکن ایک وقت ہوگا جب تم قبر میں سو رہوگے، یعنی نیند کے ساتھ موت کو یاد دلوایا گیا۔ ایک جامع دعا: ایک اور جگہ یہ دعا منقول ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ فِیْ جَسَدِیْ وَرَدَّ عَلَیَّ رُوْحِیْ وَاَذِنَ لِیْ بِذِکْرِہٖ (عمل الیوم واللیلۃ لنسائی صفحہ866، ترمذی صفحہ176) ’’تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے میرے جسم میں عافیت دی، اور میری روح واپس فرمائی اور اپنی یاد کی توفیق دی‘‘۔ کسی جانور نے نہیں کاٹا، کوئی اور پرابلم نہیں ہوئی تویہ اللہ نے میرے سارے جسم کو ٹھیک رکھا صحیح سلامت رکھا۔ یعنی تعریف اس اللہ کی کہ جس نے مجھے میرے جسم میں عافیت دی اور مجھے میری روح واپس لوٹا دی اور مجھے اپنی یاد کی توفیق عطا فرمادی۔ یہ جو آخری بات ہے: وَاَذِنَ لِیْ بِذِکْرِہٖ مجھے اپنی یاد کی توفیق عطا کردی۔ تو یہاں سے اس بات کا پتا چلتا ہے کہ جو دن گزارنا ہے وہ اللہ کی یاد میں گزارنا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔ آمیناچھے اور برے خواب سے متعلق آپﷺ کے ارشادات : انسان سوتے میں خواب بھی دیکھ لیتا ہے تو خواب کے بارے میں کچھ تفصیل ملاحظہ فرمائیں۔ حضرت ابو سعید خدریh روایت کرتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ جب تم