گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
والے ہیں۔ نہ ہمارا عقیدہ یہ ہے اور نہ ہمارا طریقہ یہ ہے۔ ہم تو مانتے ہیں قیامت کے دن اللہ کے سامنے جانا ہے حساب کتاب ہوگا۔ غرض ایک تو یہ سمجھ آیا کہNational geographic کے لیے بہت سارے لوگ دلیل دیتے ہیں اور اس کو برا ہی نہیں سمجھتے کہ اس کے اندر تو خالی جانوروںکو دکھایا جارہا ہے اور کیا ہے؟ میرے بھائیو! دشمن دشمن ہے۔ جہاں سے چاہتا ہے وار کرتا ہے۔اور میں مسجد میں بیٹھا ہوں۔ اللہ تعالیٰ کے گھر میں حاضر ہو کر بات کررہا ہوں، اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر سمجھ کر بات کررہا ہوں، اللہ تعالیٰ سن رہے ہیں اور دیکھ بھی رہے ہیں تو ٹی وی کےنقصانات تو آکے رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں سمجھ نصیب فرمائے آمین۔حضرت موسیٰ کے عصا کا تین جگہ ذکر : حضرت موسیٰdکے عصا کا ذکر تین مواقع پر ہوا۔ ایک اس وقت جب وہ اژدھا بنایا گیا۔ ایک اس وقت جب سمندر میںمارنے کا حکم دیا گیا اور راستے بنائے گئے اور فرعون ڈوب گیا اور بنی اسرائیل کو اللہ رب العزت نے نجات عطا فرمائی۔ اب یہ سب لوگ آگے چلے۔ ایک موقع ایسا آیا پانی کی ضرورت تھی تو موسیٰd سے لوگوں نے کہا: پانی نہیں ہے۔ موسیٰd نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔ قرآن مجید میں آتا ہے اللہ رب العزت نے فرمایا: اضْرِبْ بِّعَصَاكَ الْحَجَرَ١ؕ (البقرۃ:60) ’’اے موسیٰd! اپنے عصا کو پتھر پر ماریں‘‘۔اللہ تعالیٰ کے حکم کو سامنے رکھنا : پھر وہی بات آگئی عقل سے اگر پوچھیں تو عقل کیا کہے گی کہ لاٹھی پتھر پر مارنے سے