گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
حافظ ابن حجرکا قول : وحی کے ختم ہونے اور خواب کے باقی رہنے کا مطلب حافظ ابن حجرm کے مطابق حافظ ابن حجرm کا قول: وحی کے ختم ہونے اور خواب کے باقی رہنے کا مطلب حافظ ابن حجرm کے مطابق یہ ہے کہ حضورﷺ کے جانے کے بعد وحی اور نبوت کا سلسلہ تو ختم ہوگیا لیکن خواب کے ذریعے انسان کو کچھ علم اور بشارتیں یا آگے آنے والی کسی چیز کا اللہ کی طرف سے انسان کو علم ہوتا رہے گا۔خواب کی نوعیتیں : اب خواب کی کچھ نوعیتیں بھی ہوتی ہیں: حضرت ابو قتادہh فرماتے ہیں کہ آپﷺ سے سنا کہ خواب تین طرح کے ہوتے ہیں: پہلی نوعیت: ایک تو وہ جو نفس اور ذہن کی باتیں ہوتی ہیں۔ جو سارا دن انسان سوچتا ہے، کررہا ہے وہ رات کو نظر آگیا تو اسے لوگ خواب سمجھ لیتے ہیں۔ یہ خواب نہیں بلکہ خیالات ہیں۔ دوسری نوعیت: دوسری شیطان کی طرف سے ہوتی ہیں۔ اگر کوئی ناپسندیدہ خواب دیکھے تو شیطان سے پناہ مانگے۔ بائیں طرف تھتھکاردے تو ان شاءاللہ کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ تیسری نوعیت: وہ جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتے ہیں وہ اللہ کی طرف سے بشارت ہوتی ہے۔ اور یہ خواب نبوت کا 46واں حصہ ہے۔ اور اسے بھی صاحب خیر آدمی کے سامنے بیان کریں