گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
اپنی پسند کو سنت کے مطابق بنائیے : بہت سارے لوگ سامان خریدتے ہیں، سودا خریدتے ہیں تو وہ چیز یں خرید لیں جو سنت کے مطابق ہوں، جو نبیu کوپسند ہیں۔ کھانا تو کھائیں گے لیکن سنت کا ثواب بھی مل جائے گا۔ نبیu نے ارشاد فرمایا کہ جس نے امت کے بگاڑ کے وقت میری ایک سنت کو زندہ کیا، پروردگارِ عالم اس کو 100شہیدوں کے برابر اجرو ثواب عطا فرمائیں گے۔ اب کھانا پینا تو ہمارا روز مرہ کا کام ہے اگر ہم اس کو تھوڑا سا سیکھ اور سمجھ لیں سنت کے مطابق کرلیں تو بتائیں کہ عبادت بھی ہوگئی اور کھانا بھی ہوگیا۔کھانوں کا سردار : حضرت انسh فرماتے ہیں کہ نبیu نے ارشاد فرمایا کہ بہترین سالن گوشت ہے جو سالنوں کا سردار ہے۔ (کنز العمال، جلد19صفحہ204) ایک حدیث میں فرمایا کہ دنیا اور آخرت کے کھانوں کا سردار گوشت ہے۔ (مجمع الزوائد، جلد5صفحہ 38) ایک روایت میں ہے کہ نبی کریمﷺ گوشت کے ہدیے کو یا گوشت کی دعوت کو رد نہ فرماتے بلکہ قبول فرمالیا کرتے تھے۔ (ابن ماجہ:جلد2صفحہ 241) قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: وَلَحْمِ طَیْرٍ مِّمَّا یَشْتَہُوْنَ (الواقعہ: 21) ’’ترجمہ: اور پرندوں کا گوشت جس قسم کا ان کا(جنتیوں کا) جی چاہے‘‘۔ تو گوشت کھانا سنت ہےاور اس کی دعوت کو قبول کرنا یا ہدیہ میں قبول کرنا یہ بھی سنت مبارکہ ہے۔