گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
اس لیے اپنے لباس کے اندر سادگی کا بھی خیال رکھا جائے۔ اور ایسا لباس جو اپنی طرف متوجہ کردے اور جس سے اپنے دل کے اندر فخر محسوس ہو ایسا لباس نہیں پہننا چاہیے۔ اس سے معلوم ہوا کہ جوڈیزائن اتنا خوبصورت ہو کہ دھیان ڈیزائن کی طرف ہی رہے نماز میں بھی نہ رہے تو نماز میں خصوصاً اس کو استعمال کرنا ٹھیک نہیں۔ (مالک، بخاری، سیرت جلد7صفحہ480)سفید چادر: سفید چادر آپﷺ نے پہنی ہے۔ حضرت عبداللہ بن عباسh کہتے ہیں کہ نبیd صبح کی نماز پڑھ رہے تھے اور سفید چادر میں ملبوس تھے۔ (سیرت جلد7صفحہ478)ریشم ملی چادر کا حکم : امی عائشہkفرماتی ہیں کہ بوقتِ وفات آپﷺ کے جسم اطہر پر خمیصہ چادر ڈال دی گئی تھی، جب جبنش محسوس ہوتی تو چہرے سے ہٹادی جاتی تھی۔ (بخاری جلد2صفحہ865)خمیصہ کی تعریف : علامہ عینیm نے بیان کیا کہ خمیصہ وہ چادر ہے جس میں ریشم کی کوئی ڈیزائننگ سی ہوتی تھی، پٹیاں سی ہوتی تھیں۔ اس قسم کے لباس کو صحابہj اور تابعینn نے بھی استعمال کیا ہے۔ (عمدۃ القاری جلد22صفحہ3) اور زاد المعاد میں لکھا ہے کہ آپﷺ نےمنقش خمیصہ اوڑھی ہے۔ (زاد المعاد جلد1صفحہ51)