گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
سکے۔ ایسے یار اللہ نے عطا فرمائے اللہ اکبر۔ ابھی تفصیلات تو اس میں اور بھی بہت سی بیان کرسکتے ہیں، لیکن ایک بات کو سمجھنے کے لیے کہ ہم یہ مانتے ہیں کہ نبیd تمام مخلوقات میں سب سے افضل ہیں، انبیاء میں سب سے افضل ہیں اور جو کچھ آپﷺ کو ملا ہر چیز سب سے افضل اور بہتر سے بہتر ملی، کوئی ایسی چیز نہیں تھی جو کسی اور کو آپﷺ سے اچھی دیدی گئی ہو۔ اگر ہم ان باتوں کو مانتے ہیں دوسری چیزوں کے بارے میں، تو اعمال کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں کہ نبیd سے اچھے اعمال کسی کو مل سکتے ہیں؟غیر مسلموں کی تقلید : آج ہم کافروں کی تقلید کرتے ہیں، یہودیوں کی تقلید کرتے ہیں، نصاریٰ کی تقلید کرتے ہیں، اللہ کے دشمنوں کی تقلید کرتے ہیں۔ لباس میں، اپنے انداز میں، چلن پھرن میں، کھانے پینے میں۔ ارے میں تو بڑھ کے کہوں گا کہ کسی نبی کو اللہ نے وہ طریقہ نہیں دیا جو میرے نبیd کو اللہ نے دیا۔ کافروں اور یہودیوں کی بات کیا کرنی، کسی نبی کو وہ طریقہ نہیں ملا جو میرے آقاd کو ملا۔ آقاd کا لباس سب سے افضل، آقاd کا مبارک چہرہ داڑھی والا سب سے افضل، عمامہ پہن لینا (پگڑی) سب سے افضل۔ ہر چیز آقاd کی سب سے افضل ہے۔داڑھی میں یقیناً خوبصورتی ہے : آج لوگ کہتے ہیں کہڈاڑھی شادی کے بعد رکھیں گے، خوبصورتی میں فرق آجاتا ہے۔ بیچارے کھڑے ہوتے ہیں شیو کرواکے شیشے کے سامنےکہ خوب نظر آرہے ہیں، یقین مانیںاس جیسا بد صورت کوئی نہیں۔ مجھے بتائیں کہ اگر ڈاڑھی خوبصورتی میں رکاوٹ ہوتی، تو یوسفd کو اللہ نہ دیتے آپd کو دیکھ کر تو مصر کی عورتوں نے ہاتھ کاٹ