گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
بیان نہ کرے۔ بعض حضرات نے فرمایا کہ بُرا خواب دیکھے تو آیۃ الکرسی بھی پڑھ لے۔ (فتح الباری جلد12صفحہ370)سچا خواب : ابو سعیدh فرماتے ہیں کہ حضورﷺ نے فرمایا کہ زیادہ سچا خواب صبح کے وقت کا ہوتا ہے۔ (ترمذی صفحہ397) حافظ ابن حجرm نے لکھا ہے کہ جو خواب سحری کے وقت انسان دیکھتا ہے، اس کی تعبیر جلدی واقع ہوجاتی ہے اور خواب کے اندر احکامات مردوں اور عورتوں کے لیے ایک جیسے ہیں۔ (فتح الباری) اور یہ بات ذرا دل کے کانوں سے سنیے! نبیﷺ نے فرمایا کہ سچ بولنے والے کا خواب سچا ہوتا ہے۔ (فتح الباری جلد12صفحہ390) ایک غلط سوچ کی اصلاح: آج ہم میں سے اکثر خواب دیکھ لیتے ہیں۔ کسی بزرگ کو دیکھ لیا، کوئی اچھی چیز دیکھ لی، کوئی گریینری (Greenery) دیکھ لی تو اپنے اوپر ناز کرنے لگتےہیں اور اپنے آپ کو کچھ سمجھنے لگ جاتے ہیں۔ میرے بھائی خواب سے درجے نہیں ملا کرتے۔ خواب کی حقیقت ایک حد ایک درجے تک ہے بس! اگر کوئی شخص رات خواب میں اپنے آپ کو وزیراعظم یا صدر بنا ہوا دیکھے اور صبح اُٹھ کے فلائٹ لے اور (Prasident House) پہنچ جائے کہ بھئی! میں نے رات خواب میں اپنے آپ کو وزیراعظم یا صدر بنا ہوا دیکھا ہے تو میں اب پاکستان کا صدر ہوں تو لوگ اس کو جوتے ماریں گے۔ جس طرح