گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
ہڑتال کا استعمال فرماتے اور کبھی نہ فرماتے اور کبھی بال بڑے ہوجاتے تو مونڈھ دیتے۔ یعنی دونوں طریقوں کو نبیd نے استعمال کیا ہے۔ اکثر اوقات تو مونڈھ دیتے جس کو حلق کرنا کہتے ہیں جیسےRaser استعمال کیا جاتا ہے، استرا وغیرہ Use کیا جاتا ہے۔ ویسے صفوف وغیرہ ان چیزوں سے مونڈھنا بھی نبیd سے ثابت ہے۔حضرت عمر کا قول : فاروق اعظمh فرماتے ہیں کہ نبیd مونڈھنے کو پسند فرماتے تھے۔ (کنز جلد6صفحہ388)ابن حجر کا قول : حافظ ابن حجرm نے لکھا کہ زیرِناف بالوں کو اُتارنے میں سنت مرد اور عورت کے حق میں یہ ہے کہ اُسترے وغیرہ کے ذریعے بالوں کو صاف کرے۔ (فتح الباری جلد10صفحہ344)علامہ نووی کا قول : علامہ نوویm نے بیان کیا ہے کہ مردوں کے حق میں استرا بہتر ہے اور عورتوں کے حق میں اُکھاڑنا بہتر ہے۔ (شمائل کبریٰ جلد1صفحہ332) جیسےCreamوغیرہ کے ذریعے عورتوں کے لیے زیادہ بہتر ہے۔آپﷺکی عادتِ مبارکہ : ایک روایت میں آتا ہے کہ نبیd ہر بیس دن کے بعد زیر ناف بالوں کو صاف کیا کرتے تھے۔ اور اس کی وہی ترتیب ہے جو ناخن کی ہے کہ چالیس دن سے پہلے پہلے