گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
ذَرُوا الْبَيْعَ١ؕ ذٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ۰۰۹ (الجمعہ:9) میں سے عمل کا حکم مل سکتا ہے۔ اس آیت کے اوپر عورتیں بھی گھر بیٹھے عمل کرسکتی ہیں۔ بتائیں وہ کیسے؟ مردوں کو یہ کہا کہ تم کاروبار بند کر دو، تو عورتیں کیا کریں؟ اس وقت کے دوران عورتوں کو چاہیے کہ نہ کوئی چیز خریدنے جائیں نہ کسی کو خریدنے بھیجیں کہ بھئی! جمعہ کا دن ہے جمعہ کا ٹائم ہوگیا اذان کا ٹائم ہوگیا تو دو تین گھنٹے ہم نے کچھ نہیں خریدنا۔اس عمل سے دوکانداروں کو ویسے ہی فرق پڑ جائے گا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں صحیح سمجھ عطا فرمائیں۔ اسی طرح عید کے دن عمدہ لباس پہننا بھی سنت ہے۔عیدین پر آپﷺ کا خاص اہتمام : حضرت عبداللہ بن عباسh فرماتے ہیں کہ نبیd کے پاس ایک عمدہ لال دھاری دار چادر تھی جسے آپﷺ عیدین میں استعمال فرماتے تھے۔ (مجمع جلد5صفحہ201) اور ایک حدیث میں آتا ہے کہ نبیd جمعہ کے دن اور عیدین کے موقع پر لال یمنی چادر زیب تن فرماتے تھے۔ (سیرت الشامی جلد7صفحہ491) عیدین پر آپﷺ لال یمنی چادر زیب تن فرماتے، مکمل لال نہیں ہوتی تھی اس میں باڈر وغیرہ بنا ہوا ہوتا تھا، یا دھاریاں سی ہوا کرتی تھیں۔کپڑوں کو تہہ کرکے رکھنا: حضرت جابرh سے روایت ہے کہ شیطان تمہارے کپڑے استعمال کرتا ہے، (جب شیطان استعمال کرے گا تو مس یوز(Misuse) ہی کرے گا، برکت تو نہیں آئے گی)۔ جب تم میں کوئی کپڑا اتارے تو اسے چاہیے کہ لپیٹ کر تہہ لگا کر رکھے۔ (کنزالعمال جلد19صفحہ218)