گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
دیور اور جیٹھ سے پردہ : کچھ دن پہلے ایک خاتون کا فون آیا کہنے لگیں: میرا خاوند مختلف لڑکیوں سے تعلقات تو رکھتا ہی تھا۔ چند ہفتوں پہلے میرے دیور کی جب شادی ہوئی دلہن گھر میں آگئی۔ چند ہفتوں میں ہی میں نے دیکھا کہ اس دلہن سے بھی ان کے تعلقات قائم ہوچکے تھے۔ اب معلوم نہیں جو بچہ پیدا ہوگا وہ میرے خاوند کا ہوگا یا میرے دیور کا۔ میں نے پوچھا: چند ہفتوں کے اندر ایسا تعلق کیسے پیدا ہوگیا؟ تو اس نے کہا کہ فیس بک پر میرے شوہر کا بھی اکاؤنٹ ہے اور دیورانی کا بھی، تو وہاں Chatingسے اگلے مرحلے آسان ہوگئے کیونکہ یہاں پر چھت بھی تو ایک ہی ہے۔ یہاں سے اندازہ لگائیں کہ کیوں شریعت نے دیور اور جیٹھ سے بھی پردہ کرنے کا کہا ہے۔ تو جب شریعت اور سنت سے دور ہوں گے، تو یہ نحوستیں تو آئیں گی۔اتباعِ رسول ﷺمحبت رسولﷺ کی علامت ہے : حضرت انسh فرماتے ہیں کہ نبیd نے فرمایا: ’’جس نے میری سنت کو زندہ کیا اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنت میں میرے ساتھ ہوگا۔ یعنی جو حضرات محبت رسولﷺ کا دعویٰ رکھتے ہیں اگر ان کے احوال سنتوں کے مطابق ہیں، تو وہ سچے ہیں۔ اور اگر ان کے احوال سنت کے مخالف ہیں، تو وہ جھوٹے ہیں۔ صحابہ کرامjفرماتے تھے کہ سنتوں کو مضبوطی سے پکڑنا باعثِ نجات ہے۔سنت میں نجات : امام مالکm فرماتے تھے: سنتوں کی مثال کشتئی نوح کی مانند ہے۔ کشتئی نوح