گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
کرے، اور کسی اچھے دین دار عالم بندے سے اس کی تعبیر پوچھے۔ ہر کسی سے ، ایسے ویسے لوگوں کو نہ بتاتا پھرے، تاکہ عالم اور دین دار بندہ اُس کو اُس کی اچھی تعبیر بتائے اور معاملہ اچھا ہوجائے، کیونکہ اعتبار پہلی تعبیر کا ہے اور جیسے ہی وہ تعبیر بتائے گا معاملہ ویسا ہی ہوگا، اگر وہ غلط بھی دے گا تو وہ غلط بھی ہوجائے گا۔آپﷺ کی زبانِ مبارک سے تعبیر : اُم الفضلk فرماتی ہیں کہ میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر میں آپﷺ کے اعضاء میں سے کسی ایک عضو کو دیکھتی ہوں (آپﷺ کو سنایا تو) آپﷺ نے فرمایا کہ تم نے بہت اچھا خواب دیکھا تم میری بیٹی فاطمہk کے بچوں کو دودھ پلاؤ گی۔ (ابن ماجہ صفحہ280) اولاد جگر کا ٹکڑا ہوتی ہے، جسم کا ٹکڑا ہوتی ہے۔ اس خواب سے فاطمہk کی اولاد مراد لی گئی۔اس معلوم ہوا کہ تعبیر دینے والے اچھے انداز سے تعبیر دیں تو معاملہ اچھا ہوجاتا ہے۔نبیﷺ کو خواب میں دیکھنا : نبیﷺ نے فرمایا کہ پس جس نے خواب میں مجھے دیکھا اُس نے مجھے ہی دیکھا کیونکہ شیطان میری صورت نہیں بنا سکتا۔ (شمائل کبریٰ صفحہ30) آپﷺ نے فرمایا کہ جس نے خواب میں مجھے دیکھا تحقیق اُس نے مجھے بیداری میں دیکھا۔ (دارمی، کنزل العمال جلد19صفحہ274) ایک روایت میں ہے آپﷺ نے فرمایا کہ جس نے مجھے خواب میں دیکھا وہ دوزخ میں داخل نہیں ہوگا۔ (منتخب الکلام ابن سیرین جلد1صفحہ57) آپﷺ کو خواب میں دیکھنا بہت بڑی سعادت ہے۔ ہر مسلمان کو اس کا اشتیاق