گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
جنت کے لباس جب اللہ تعالیٰ عطا فرمائیں گے تو اُن کو عطا فرمائیں گے جو دنیا میں شریعت کا لباس پہنیں گے، اُن کو جنت میں اللہ تعالیٰ جنت کا لباس عطا فرمائیں گے۔ لیکن جو دنیا کے اندر کفار کا لباس پہنیں گے، یہ ہندوؤں کا لباس یہ فلاں فلم میں، فلاں ڈرامے میں، فلاں جگہ پر میں نے اسےیہ لباس پہنے ہوئے دیکھا ہے، میں نے وہی لباس پہننا ہے۔تو آگے حدیث سن لیجیے:نبیﷺ کا ساتھ کس کو ملےگا ؟ مَنْ تَشَبَّہَ بِقَوْمٍ فَھُوَ مِنْھُمْ اَوْ کَمَا قَالَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ آقاd کا فرمان ہے کہ جس نے جس کے ساتھ مشابہت اختیار کی وہ قیامت کے دن اُن ہی کے ساتھ ہوگا۔ جو رسول اللہﷺ کے ساتھ مشابہت اختیار کرے گا تو اس کے لیے اس میں مزا ہے، خوف والی بات نہیں ہے کیونکہ وہ آقاﷺ کے ساتھ ہوگا۔ کفار کی نقالی پر عذاب: اور جو یہود ونصاریٰ کے لباس اور ہندوؤں کے لباس اختیار کرے گا، تو اُن کو پھر جہنم کے اندر جو لباس پہنایا جائے گا وہ گندھک کا بنا ہواہو گا اسے وہ پہنایا جائے گا ۔ سَرَابِیْلُھُمْ مِنْ قَطِرَانِ (ابراہیم:50) ’’اُن کے قمیص تارکول کے ہوں گے‘‘۔دکھلاوے کے لیے لباس پہننے کا ایک بڑا نقصان : تو لباس انسان پہنے یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے۔ دکھاوے کے لیے لباس پہننے کے بارے میں حدیث ہے حضرت اُم سلمہk فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا