گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
مومن کو خوش کرنے والے تین اعمال: ایک حدیث میں ایسے تین اعمال بیان کیے گئے ہیں جنہیں بہترین اعمال شمار کیا گیا ہےفرمایا: کسی مومن کو خوش کرنا یہ ہے کہ تم اسے کپڑا پہنا دو یا بھوک کی حالت میں کھانا کھلا دو یا اس کی ضرورت کو پورا کردو۔ یہ افضل الاعمال ہیں۔ (ترغیب جلد3 صفحہ 117)نیا کپڑا پہننے کا بہترین وقت: انسان کو چاہیے کہ جب وہ نیا کپڑا بنائے یا خریدے، تو کوشش کرے کہ اس کی ابتدا جمعے کے دن سے کرے۔ مثال کے طور پر منگل کو سل کر آگیا تو اس دن نہ پہنے بلکہ دو تین دن انتظار کرکے جمعے والے دن اس کپڑے کو پہنے۔اگلے پچھلے گناہ معاف: اس کےعلاوہ ایک کام اور کرلے۔ اس سے اگلے پچھلے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔ حضرت معاذ بن انسh فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا: جو کوئی نیا کپڑا پہنے اور یہ دعا کرلے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ ھٰذَا وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِ حَوْلٍ مِنِّیْ وَلَا قُوَّۃٍ ’’تمام تعریفیں اللہ کے لیے جس نے مجھے یہ پہنایا اور میری کسی قوت اور طاقت کے بغیر مجھے عطا فرمایا‘‘۔ تو اللہ تعالیٰ اس بندے کے اگلے پچھلے سارے گناہ معاف کردیتے ہیں۔ (ترغیب صفحہ 93، ابن سنی 239،حصن حصین) یہ کتنی چھوٹی دعا ہے مگر دیکھ لیجیے کہ اتنی مختصر دعا اور شکر سے اللہ پاک بندے کے گناہ