گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
(1) جب لوگ ایک دوسرے پر لعنت کیا کریں گے۔ آج شوہر کو دیکھو وہ بیوی پہ لعنت کررہا ہے۔ اور بیوی کو دیکھو تو وہ شوہر پر لعنت کررہی ہے۔ بھائی بھائی پر لعنت کر رہا ہے۔ رشتے دار اپنے رشتے دار پر لعنت کررہا ہے یعنی لعنت عام ہورہی ہے۔ تو نبیd کے ارشاد کے مطابق جب یہ عمل ہوگا، تو تباہی مقدر بن جائے گی۔ (2) جب شراب عام ہوجائے گی۔ میں آپ کو ایک واقعہ بتاتا ہوں کہ ایک نوجوان آیا اور توبہ تائب ہوا تو کہنے لگا: میں ایک جگہ جاب Jobکرتا ہوں تو وہاں 35قسم کے مختلف ناموں سے الکوحل والی چیزیں دستیاب ہیں۔ وہاں نوجوان آتے ہیں اور شراب لے کر جاتے ہیں۔ وہاں واضح طور پر شراب کا نام نہیں لکھا ہوا، مگر اندر شراب پائی جاتی ہے۔ (3) ریشمی لباس عام ہوجائیں گے۔ (مرد پہنیں گے) (4) گانے والی باندیاں اختیار کی جائیں گی۔ (5) مرد اور عورت اپنے آپ کو کافی سمجھنے لگیں گے یعنی مرد اور عورت کے نزدیک شادی کی اہمیت گرتی چلی جائے گی۔ بدقسمتی سے یہ پانچوں چیزیں آج اس امت میں نظر آرہی ہیں۔ بے حیائی پھیل چکی ہے۔ (شمائل کبریٰ جلد1 صفحہ 202)مکس ریشمی کپڑے کا حکم: مکس ریشمی لباس وہ ہوتا ہے جس میں ریشم کم ہو اور باقی قسم کا کپڑا زیادہ ہو، تو اس کی گنجائش نکل سکتی ہے اور صحابہ کرامjنے اس کو استعمال بھی فرمایا ہے۔