گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
عصا انبیاء کرامf کی سنت ہے : عصا کے بارے میں حدیث میں آتا ہے کہ یہ انبیاء کرامf کی سنت تھی۔ (الجامع الاحکام القرآن جلد11صفحہ188)موسیٰ کے عصا کی تاریخ : چنانچہ سیدنا موسیٰd کا جو عصا ہے اُس کا قرآن مجید میں ذکر ہے اور کئی جگہ ذکر ہے۔ حضرت شعیبd نے سیدنا موسیٰd کو جو عصا دیا تھا اس کے بارے میں آتا ہے کہ جب حضرت آدمd جنت سے زمین پر آئے تھے تو عصا لے کر آئے تھے اور یہ آبنوس کی لکڑی سے بنا ہوا تھا۔ مختلف انبیاf سے ہوتا ہوا حضرت موسیٰd تک پہنچا۔ اس طرح سے کہ حضرت آدمd سے یہ عصا حضرت نوحd تک پھر آگے حضرت ابراہیمd سے ہوتا ہوا اور آگے انبیاء سے ہوتا ہوا حضرت شعیبd تک اور پھر انہوں نے اپنے داماد حضرت موسیٰd کو عطا کیا۔ (فتوحات الٰہیہ جلد3صفحہ346) بحر محیط کے اندر بھی یہ ہے کہ جنت سے یہ عصا سیدنا آدمd دنیا میں لے کر تشریف لائے تھے۔ (بحرِ محیط جلد6صفحہ235) یہاں سے معلوم ہوا کہ جلیل القدر انبیاءf عصا استعمال فرمایا کرتے تھے۔ حضرت ابن عباسh فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ عصا کااستعمال فرمایا کرتے تھے اور اس کے استعمال کا حکم بھی فرماتے تھے۔ (سبل الہدٰی جلد7صفحہ589)عصا مومن کی علامت ہے : علامہ سیوطیm نے لکھا ہے کہ عصا کااستعمال مومن کی علامت اور حضرات انبیاء