گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
اور ہم نے خود بھی اس کو چھوڑ کر جانا ہے۔ عقل مند وہ ہے جو آنے والی زندگی کی تیاری اِس زندگی میں کرلے۔کفن کا کپڑا : امام غزالیm ایک عجیب بات فرماتے تھے: اے دوست! تجھے کیا خبر کہ وہ کپڑا جس نے تیرا کفن بننا ہے بازار میں پہنچ چکا ہو۔ ہم تو اپنے کفن سے بھی واقف نہیں کہ بازار میں آگیا ہو۔ ہوسکتا ہے کہ بازار میں آچکا ہو، مارکیٹوں میں آچکا ہو۔ اور کون سا وقت ملاقات الٰہی کے لیے جانے کا آجائے اور اللہ رب العزت کا فرشتہ آجائے اور ہمیں اپنے ساتھ لے جائے۔ عقل مند وہ ہے جو اللہ سے ملاقات کے لیے تیاری کرے۔اللہ سے ملاقات کی تیاری : اللہ تعالیٰ سے ملاقات کی تیاری کیسے ہوگی؟ اس کے لیے کن اسباب کی ضرورت ہے؟ فقط نبی کریمﷺ کے طریقوں میں ڈھل جانا۔ آپﷺ کے مبارک سانچے میں ڈھل جاناہی کامیابی ہے۔ جس نے نبی کریمﷺ کی زندگی کو اپنایا وہ کامیاب ہوگا، اور جس نے نبی کریمﷺکے طور طریقوں کو چھوڑدیا وہ ناکام ہوگیا۔ہماری غلط سوچ: لوگ سمجھتے ہیں مال پیسے کا زیادہ ہونا، کاروبار کا بڑھ جانا، عہدے کا مل جانا یہ کامیابی ہے اور اللہ کی رضا کی دلیل ہے۔ لوگ فون کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ حضرت! لگتا ہے اللہ ناراض ہوگیا، پریشانیاں زیادہ ہیں، تکلیفیں زیادہ ہیں، خوشیاں نہیں ہیں۔ تو لوگ غموں اور پریشانیوں کو اللہ کی رضا اور ناراضگی کی وجہ سمجھ لیتے ہیں۔ سبحان اللہ دھوکے