گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
صدر اور وزیراعظم کا خواب دیکھنے سے کوئی صدر اور وزیراعظم نہیں بنتا اسی طرح ولایت کے خواب دیکھنے سے کوئی ولایت نہیں مل جاتی۔ بہت سارے لوگ ایسے ہوتے ہیں زندگی شریعت کے خلاف گزر رہی ہوتی ہے، نمازیں قضا کررہے ہیں، جھوٹ بول رہے ہوتے ہیں، نامحرموں سے تعلقات ہیں۔ اس میں کوئی اچھا خواب دیکھ لیتے ہیں اور سمجھ لیتے ہیں میں تو اللہ کا بڑا مقرب ہوں۔ یاد رکھیے! اللہ کا تقرب تقوی سے معلوم ہوگا، نیکی سے معلوم ہوگا۔ اگر ہماری زبان جھوٹی ہے تو ہمارے خواب بھی جھوٹے ہیں۔ سچے آدمی کا خواب سچا، جھوٹے کا خواب بھی جھوٹا۔کافر کا خواب بھی سچا ہوسکتا ہے : لیکن یہ بھی ایک عجیب بات ہے کہ بعض اوقات انسان خواب دیکھ لیتا ہے اور وہ سچا ہوتا ہے۔ زندگی شریعت کے مطابق نہیں ہوتی لیکن اپنے آپ کو شیخ عبدالقادر جیلانیm سمجھنے لگتا ہے کہ سمجھتا ہے کہ میں پتہ نہیں کیا ہوگیا، تو خواب تو کافر کا بھی سچا ہوسکتا ہے۔ دلیل قرآن عظیم الشان سے: وَقَالَ الْمَلِكُ اِنِّيْۤ اَرٰى سَبْعَ بَقَرٰتٍ سِمَانٍ يَّاْكُلُهُنَّ سَبْعٌ عِجَافٌ وَّ سَبْعَ سُنْۢبُلٰتٍ خُضْرٍ وَّاُخَرَ يٰبِسٰتٍ١ؕ يٰۤاَيُّهَا الْمَلَاُ اَفْتُوْنِيْ فِيْ رُءْيَايَ اِنْ كُنْتُمْ لِلرُّءْيَا تَعْبُرُوْنَ۰۰۴۳ (یوسف:43) مصر کے بادشاہ نے جو خواب دیکھا تھا کہ سات گائیں ہیں وغیرہ پوری تفصیل ہے، جس کی حضرت یوسفd نے تعبیر دی تھی۔ پہلے سات سال خوب اچھی فصل ہوگی، اس کے بعد سات سال قحط سالی کے ہوں گے۔ تو یہ جس بادشاہ نے دیکھا تھا وہ مسلمان نہیں تھا اس سے معلوم ہوا کہ سچا خواب تو کافر کو بھی آسکتا ہے تو یہ ولایت کی دلیل نہیں۔ پھر جب