گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
عمامہ کے ساتھ نماز کا ثواب : اور عمامہ سنت ہے خاص طور پر نماز کے وقت نماز کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ (مناوی صفحہ 165)رومال وغیرہ باندھنا : کبھی ایسا ہوا کہ عمامہ موجود نہ تھا تو نبیd کے پاس جو رومال وغیرہ ہوتا، تو اس کو باندھ کر لپیٹ لیا کرتے تھے۔ (عمدۃ جلد 21صفحہ 309) صاحبِ سیرت الشامی نے بیان کیا ہے کہ اگر عمامہ نہ ہوتا تو آپﷺ کپڑے کے ٹکڑے کو سر اور پیشانی پر باندھ لیتے تھے۔ (سیرت الشامی جلد 7صفحہ 430) بعض دفعہ آپ نے دیکھا ہوگا کہ کندھے والا کپڑا سر پر لگایا اور عمامہ کی طرح لپیٹا اور نماز شروع کردی۔ تو کتنی پیاری بات ہے، لیکن اس کی عادت نہ بنائی جائے۔ عادت عمامہ کی ہو۔اوراگر عمامہ نہ ہو تو رومال استعمال کرلیا جائے۔آپﷺ کی ایک مبارک عادت : نبیd کی مبارک عادت یہ بھی تھی کہ نبیd چیزوں کے نام رکھ دیا کرتے تھے۔ آپﷺ کی بکریوں کے نام سیرت کی کتابوں میں بیان ہوئے ہیں۔ آپﷺ کے پاس ایک گدھا تھا جس کا نام’’عفیر‘‘تھا۔ (سیرت الشامی، صفحہ 406، ابن سعد جلد1صفحہ 492) ہر چیز کا نام رکھ دیا کرتے تھے، یہ اس زمانے کا ایک عام سا رواج تھا۔آپﷺ کے عمامہ کا نام : اسی طرح نبیd کے پاس ایک عمامہ تھا، اس کا نام سحاب تھا۔ (زرقانی جلد5صفحہ 4) اس سے معلوم یہ ہوا کہ کسی کپڑے کا نام رکھ کر اس کو اس نام سے پکارا جاسکتا ہے۔ مثلاً