گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
اگر ہمارے پاس عمامہ ہو اور اس کا نام سحاب رکھیں تو یہ بھی سنت پوری ہوجائے گی۔ تو نبیd نے فرمایا کہ میری امت کے بگاڑ کے وقت جو میری سنت کو زندہ کرے گا، اسے 100شہیدوں کا ثواب ملے گا۔ تو سر پر عمامہ باندھ لیں سنت کا ثواب، عمامہ کا نام سحاب رکھ لیں تو مزید ثواب۔ تو دیکھیں! مزے ہی مزے ہوجائیں گے۔آپﷺ کے مختلف لباسوں کا بیان : اب اس کے بعد چند اور لباس بھی ہیں جن کا تذکرہ مناسب معلوم ہوتا ہے۔ نبیd نے رنگین دھاری دار لباس بھی استعمال فرمایا۔ ایک حدیث میں آتا ہے کہ نبیd آئے اور آپﷺ دو سبز کپڑوں میں ملبوس تھے۔ (مشکوٰۃ صفحہ 376) حضرت انسh سے روایت ہے کہ رسولِ اکرمﷺ جب مرض وفات میں تھے تو اسامہh کے ساتھ ٹیک لگاتے ہوئے باہر تشریف لائے اور آپﷺ پر قطری کپڑا تھا جسے آپﷺ نے لپیٹ رکھا تھا، پھر آپﷺ نے لوگوں کو نماز پڑھائی۔ (مشکوٰۃ صفحہ 376) ملاعلی قاریm نے لکھا ہے کہ قطر ایک قسم کی چادر ہوتی تھی جو یمن سے آتی تھی اور اس میں لال رنگ کے کچھ نشان یا ڈیزائن بنے ہوئے ہوتے تھے اور وہ موٹی ہوتی تھی۔لباس میں گنجائش : پچھلے بیان میں گزرا کہ نبیd نے فرمایا کہ سفید رنگ پہنا کرو کہ جنت بھی سفید ہے اور اللہ کو پسند ہے۔ اور پچھلے بیان میں یہ بھی آیا تھا کہ اپنے مُردوں کو سفید لباس میں دفن کیا کرو، تو پچھلی دفعہ سفید کے بارے میں روایت تھی۔ ایک دن میں نے کہیں بیان کیا تو وہاں کسی نے مجھ سے پوچھا کہ ساری زندگی سفید لباس پہننا ہے؟ یہ کیسے ہوسکتا ہے؟