گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
فطرت سے کیا مراد ہے ؟ فطرت سے مراد حضرات انبیاء کرامf کے طریقےہیں۔ (شرح مسلم جلد1صفحہ128) اور بعض روایات میں کئی اور بھی چیزیں ہیں تو اس طرح کل یہ 30 سے زائد بن جاتی ہیں۔ چند ایک تو ذکر ہوگئی ہیں۔ (فتح الباری جلد10صفحہ338)پہلی چیز ختنہ ختنہ کے بارے میں فرمایا کہ یہ سنت مؤکدہ ہے(واجب کے درجے میں ہے۔ آج ہم اس کو اپنی زبان میں مسلمانی بھی کہہ دیتے ہیں۔ تو شریعت میں اس کا نام ختنہ ہے) بہتر یہ ہے کہ پیدائش کے ساتویں دن ختنہ کروالیا جائے۔ (شرح مسلم جلد1صفحہ128) حضرت جابرh کی حدیث ہے کہ آپﷺنے حضرت حسنh اور حضرت حسینh کا ختنہ ساتویں دن ہی کرایا تھا۔ معلوم ہوا کہ کہ سنت ہے (ساتویں دن کروانا) علماء کرام نے لکھا ہے کہ جلد کروادیا جائے کہ جلد نرم ہوتی ہے تو آسانی رہتی ہے۔ (فتح الباری جلد10صفحہ343) بعض لوگ تاخیر کردیتے ہیں پھر بچے بڑے ہوجاتے ہیں تو ان کو مشکل ہوتی ہے۔بغل کے بال صاف کرنا : اس کے بعد دوسری چیز ہے بغل کے بال اُتارنا۔ اس کے بارے میں شریعت میں اُکھاڑنا بھی آیا ہے اور مونڈھنا بھی آیا ہے۔ اُکھاڑنے کے بارے میں علماء کرام نے فرمایا کہ فائدے زیادہ ہیں۔ بدبو نہیں ہوتی، بال نرم رہتے ہیں۔ کیونکہ انسان جب حلق کرتا ہے تو بال سخت ہوجاتے ہیں، تاہم مونڈھنا بھی کافی ہے، کیونکہ اصل مقصود تو