گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
فرماتے ہیں اور جہنم سے برأت فرمادیتے ہیں۔ لیکن چند گناہ گار ایسے ہیں اس مبارک رات میں بھی ان کی مغفرت نہیں ہوتی۔ وہ کون لوگ ہیں؟مغفرت سے محروم تین اشخاص : نمبر 1 اُن میں سے ایک ماں باپ کا نافرمان ہے۔ ہم میں سےکتنے ہوں گے جو ماں باپ کے نافرمان ہوں گے۔ ماؤں کے دل دکھاتے ہیں، ابھی یہاں آنے سے پہلے تھوڑی دیر پہلے اولاد کی وجہ سے بیٹے کی نافرمانی کی وجہ سے ماں باپ میں لڑائی ہوگئی۔ علیحدگی تک نوبت جاپہنچی۔ کتنے ہیں جو ماں باپ کو تکلیف پہنچاتے ہیں۔ غم پہنچاتے ہیں، شبِ برات میں، مغفرت کی اس رات میں بھی ان کی مغفرت نہیں ہوتی۔ نمبر 2 قطع رحمی کرنے والا، رشتہ داریاں توڑنے والا۔ ہم میں سے کتنے ایسے ہیں جو اپنے سُسرال والوں سے ناراض، خاندان سے ناراض، رشتہ داروں سے ناراض ہو کر الگ بیٹھے ہیں۔ ایک خاتون سے بات ہونے لگی کہنے لگیں کہ میرے لیے عبادت کرنا آسان ہے، آپ مجھے کوئی وظیفہ بتائیں، ساری رات میں وظیفہ کرلوں گی۔ اُن کو کہا کہ تم فلاں رشتہ دار کو معاف کردو۔ سگی بہن کو معاف کردو۔ کہنے لگیں: مجھ سے یہ نہیں ہوسکتا۔ ہمارا حال بھی یہ ہی ہے۔ ہنسنے کی بات نہیں ہے۔ ساری رات کھڑے ہوکر عبادت کرنا آسان، سگے بھائی کو دل سے معاف کرنا مشکل کام ہے۔ دل کے اندر کا کینہ، دل کے اندر بغض تو شبِ برأت کی رات میں ایسےبندے کی جس کے دل میں رشتہ داروں کے لیے کینہ ہو، قطع رحمی کرنے والاہو اس کی مغفرت نہیں ہوتی۔ نمبر 3 اسی طرح وہ لوگ جو اپنے ٹخنے ڈھانپ کررکھتے ہیں۔ شلواریں پہنی ہیں تو ٹخنے ننگے رہیں، اور پینٹ اگر پہنی ہے شریعت کے مطابق ذرا ٹھیک کریں اور ٹخنے ننگے